Bharat Express

Saif Ali Khan Health Update: سیف علی خان کوآئی سی یوسے کیا گیا شفٹ، ایک ہفتے تک بیڈ ریسٹ… جانئے ہیلتھ اپڈیٹ

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان پرجمعرات کو چاقو سے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔ اسی درمیان سیف علی خان کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سیف علی خان آئی سی یو سے باہر آگئے ہیں۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان پر جمعرات کوچاقوسے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔ اسی درمیان سیف علی خان کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اداکارکوآئی سی یو سے باہرلایا گیا ہے۔ اس وقت سیف علی خان کو ایک اسپیشل روم میں شفٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی ہیلتھ سے متعلق کیا کچھ کہا، جان لیجئے۔

سیف علی خان کی گزشتہ دنوں لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی گئی تھی، جہاں انہیں خون سے شرابورحالت میں بیٹے ابراہیم علی خان لے کرپہنچے تھے۔ سرجری کے بعد سے ہی وہ آئی سی یو میں  تھے۔ اب ڈاکٹروں نے بتایا کہ اداکاراچھے سے چل رہے ہیں، انہیں درد بھی نہیں ہے۔ حالانکہ اداکارکوایک ہفتے کا بیڈ ریسٹ بتایا گیا ہے۔ اس دوران انہیں موومنٹ نہیں کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read