Humayun Kabir Resign Rejinagar: ہمایوں کبیر کا ریجی نگر سیٹ چھوڑنے کا اعلان، ضمنی انتخاب میں ان کے بیٹے غلام نبی ہوں گے امیدوار
انتخابی نتائج کے مطابق ہمایوں کبیر نے نودا میں ترنمول کانگریس کی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شاہینہ ممتاز کو 27 ہزار 943 ووٹوں سے شکست دی، جبکہ ریجی نگر میں انہوں نے عطاء الرحمن کو 58 ہزار 876 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اب ریجی نگر سیٹ خالی ہونے کے بعد وہاں جلد ضمنی انتخاب متوقع ہے، جس میں غلام نبی آزاد کی امیدواری سیاسی طور پر اہم سمجھی جا رہی ہے۔
Jamaat-e-Islami On Assembly Election Results 2026: مغربی بنگال الیکشن کے نتائج پرجماعت اسلامی کا اظہارتشویش، تشدد اورفرقہ وارانہ سیاست پراٹھایا سوال
جماعت اسلامی ہند نے مغربی بنگال میں انتخابی عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں، کمزور طبقات کوحق رائے دہی سے محروم کئے جانے اورسرکاری مشینری کے غلط استعمال کی رپورٹوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیزبیانیے نے سماج کے جمہوری ماحول کوخراب کیا اور انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔
West Bengal Election Results 2026: مغربی بنگال سے ممتا بنرجی کا دورختم، بی جے پی نے حاصل کی تاریخی جیت، پہلی بار بنائے گی حکومت، دیکھیں ویڈیو
بنگال میں بی جے پی کی پہلی بار حکومت بننے جا رہی ہے۔ بی جے پی نے ممتا بنرجی کے سب سے مضبوط قلعہ پرقبضہ کیا ہے۔ یہ جیت بی جے پی کے لئے صرف ایک ریاست کی جیت نہیں ہے بلکہ بی جے پی نے ایک بڑے خواب کو بھی مکمل کیا ہے۔ بی جے پی نے تقریباً 200 سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے۔ اس طرح سے ممتا بنرجی کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے۔
Mamata Banerjee fumes over the Bengal Election Results: ”ہم الیکشن نہیں ہارے، ہمیں ہرایا گیا، میں استعفیٰ نہیں دوں گی“، اسمبلی الیکشن میں ہار کے بعد ممتا بنرجی کا اعلان
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کے بارے میں سنگین الزامات لگائے ہیں، جن میں 100 سیٹوں پر ووٹوں میں دھاندلی اورای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ شامل ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر شدید تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’’جمہوریت کا قتل‘‘ قراردیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی لڑائی صرف بی جے پی سے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔ انہوں نے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔
West Bengal Election Results 2026: بنگال میں بی جے پی زبردست اکثریت کی طرف گامزن، سخت برہم ہوئی ٹی ایم سی، ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پرلگایا بڑا الزام
مغربی بنگال میں الیکشن کے نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن پر بڑا الزام لگایا ہے۔ ممتا بنرجی خود اور ان کی پارٹی نے الیکشن کمیشن پر جان بوجھ کر جانکاری نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
West Bengal Assembly Election Results 2026: مغربی بنگال کے رجحانوں میں بی جے پی کو اکثریت، ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو بڑا جھٹکا، جانئے تفصیل
مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحان سے بی جے پی کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے اور وہ اپنے دم پر حکومت بناتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ یہ رجحان ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کے لئے کافی حیران کن ہیں۔ ممتا بنرجی گزشتہ 15 سالوں سے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھال رہی تھیں۔
West Bengal Assembly Election Results: مغربی بنگال میں بی جے پی اکثریت کی جانب گامزن، 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کوملی تھیں کتنی سیٹیں؟ یہاں جانئے پوری تفصیل
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ریاست میں 2021 کے اسمبلی الیکشن میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں۔
Akhilesh Yadav On Bengal Election Results: ”بنگال میں ممتا دیدی تھیں اور رہیں گی“، اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت حملہ، تمام ’چالوں‘ کو ناکام قرار دیا
مغربی بنگال کی سیاست ایک بار پھر گرم ہو گئی ہے اور اس بار اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی اس بحث میں کود پڑے ہیں۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ بنگال میں ہر طرح کی سیاسی چال کے باوجود ممتا بنرجی ہی دوبارہ اقتدار میں آئیں گی۔
West Bengal Assembly Election Results 2026: کیا ممتا کا جادو برقرار رہے گا یا پہلی بار کھلے گا کمل؟ فیصلہ کن فیکٹر پر گہری نظر
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2026 کے نتائج کا بے صبری سے انتظار ختم ہونے کو ہے، جہاں پیر 4 مئی کی صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور دوپہر تک سیاسی منظرنامہ کافی حد تک واضح ہو جائے گا۔ سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا ایک بار پھر ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس اقتدار برقرار رکھے گی یا بھارتیہ جنتا پارٹی پہلی بار ریاست میں اپنی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو گی۔
Bengal NIA Action TMC Summon: بنگال میں کاؤنٹنگ سے قبل این آئی اے کا بڑا ایکشن، ٹی ایم سی کے 52 لیڈر گرفتار، سیاسی درجۂ حرارت عروج پر
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے ایک دن قبل سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے، جہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مالدا ضلع میں ایک سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے درجنوں مقامی لیڈروں کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔





