Bharat Express DD Free Dish

TMC

وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگال کے ووٹروں کے نام ایک جذباتی خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ’سونار بنگلہ‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ خط بنگالی اور ہندی دونوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی سیاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل نئی سیاسی سرگرمی تیز ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے معطل رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے اپنی نئی جماعت ’’جنتا اُنین پارٹی‘‘ تشکیل دے کر ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع کے سِنگور میں منعقدہ ایک بڑے عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لیے گزشتہ 24 گھنٹے غیر معمولی اور تاریخی رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاید پچھلے 100 برسوں میں بھی اتنے کم وقت میں ترقیاتی کاموں کی ایسی مثال نہیں ملتی۔

وزیر اعظم مودی اتوار کو مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے تاریخی صنعتی علاقے سِنگور کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں وہ تقریباً 830 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم کے اس دورے سے قبل ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں اور حامیوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے مالدہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں گھسپیٹھ کے مسئلے پر ممتا بنرجی کی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد گھسپیٹھ اور گھس پیٹھیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹی ایم سی لیڈر مکل رائے کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے کولکاتا ہائی کورٹ کے انہیں نااہل قرار دینے کے حکم پر روک لگاتے ہوئے فریقین سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ ہمارا بھارت ہے۔ ہم حق سے شہری ہیں، کسی کرسی، بیج یا اقتدار کی رحم پر نہیں۔ کوئی بھی حکومت، کوئی بھی پارٹی اور کوئی بھی وزیر داخلہ یہ نہیں فیصلہ کر سکتا کہ جمہوریت میں کون عزت کا حقدار ہ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے دو پولیس تھانوں میں درج کرائی گئی شکایات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت اور مغربی بنگال میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر سوکانت مجومدار نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ایک بزنس مین کو بچانے کے لیے خود دو تھانوں میں شکایت درج کرائی۔

اداکارہ پارنومترا بی جے پی چھوڑکرٹی ایم سی میں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے اپنی پچھلی پارٹی میں شمولیت کوایک "غلطی" قراردیا اورممتا بنرجی کے اقدامات سے متاثر ہوکریہ قدم اٹھایا ہے۔ اس انحراف نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ماحول کوگرما دیا ہے۔

اپریل میں کلکتہ ہائی کورٹ نے مرشدآباد فسادات کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے قیام کی ہدایت دی تھی اور ساتھ ہی علاقے میں مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی تعیناتی کا بھی حکم دیا تھا۔