Bharat Express

TMC

باراسات کے ایم پی کاکولی گھوش دستیدار نے کہا، "بیجان کی موت پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انھوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز طلبہ کی سیاست سے کیا تھا اور تب سے وہ پارٹی کے ساتھ تھے۔

ای ڈی نے ایک  پرانے فراڈ کیس میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ای سی آئی آر درج کی گئی تھی۔ فی الحال ای ڈی ہاوڑہ، براتی، بیجے گڑھ سمیت 6 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

کانگریس کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی 5 سیٹیں دینے کے لئے راضی ہوگئی ہیں۔ پہلے ٹی ایم سی دو سیٹ دینا چاہتی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگال میں سیٹ شیئرنگ فارمولے پر کانگریس اعلیٰ کمان راست طور پر ممتا بنرجی سے بات کر رہا ہے۔

مغربی بنگال میں دریائے کالندی کے کنارے واقع ایک چھوٹا اور حساس گاؤں سندیشکھلی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے مسلسل خبروں میں ہے۔ یہ گاؤں شمالی 24 پرگنہ ضلع کی حدود میں آتا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سابق رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی سمن سے متعلق جانکاری لیک ہونے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت نے آج سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

قانونی معاملات سے متعلق خبریں دینے والی نیوز ویب سائٹ 'لائیو لا' کی رپورٹ کے مطابق، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ٹی ایس شیوگننم نے یہ بھی کہا، "ہم ملزم کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہیں گے، وہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔"

سندیشکھلی میں 9 فروری سے کافی افراتفری ہے۔ دراصل، اس علاقے پر ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ کا غلبہ ہے۔ شاہجہاں شیخ راشن گھوٹالہ میں 5 جنوری کو ای ڈی کے چھاپے کے دوران اپنی ٹیم پر حملے کے بعد سے فرار ہے۔

: مغربی بنگال کے سندیشکھلی میں خواتین کے استحصال سے متعلق دائر عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ یہ عرضی سپریم کورٹ کے وکیل الکھ الوک سریواستو نے دائر کی ہے۔

کسانوں کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی  ممتا نے کہا کہ جو کسان پورے ملک کے لیے خوراک پیدا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟

بنگال میں سندیشکھلی جنسی ہراسانی کیس کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ ہے۔ آج بی جے پی کے وفد نے سندیشکھلی جانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ اسی طرح بنگال پولیس نے بھی کانگریس کارکنوں کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔