Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: بنگال میں ٹی ایم سی سے ڈیل، ممتا بنرجی کانگریس کو 5 سیٹیں دینے کے لئے راضی، اب بنگال میں ہوگا الائنس

کانگریس کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی 5 سیٹیں دینے کے لئے راضی ہوگئی ہیں۔ پہلے ٹی ایم سی دو سیٹ دینا چاہتی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ بنگال میں سیٹ شیئرنگ فارمولے پر کانگریس اعلیٰ کمان راست طور پر ممتا بنرجی سے بات کر رہا ہے۔

جے ڈی یو نے انڈیا الائنس پر سوال اٹھایا ہے۔

Lok Sabha Election 2024: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اورکانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ فارمولہ طے ہوتا نظر آرہا ہے۔ کانگریس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی کانگریس کو 5 سیٹیں دینے کو تیار ہیں، پہلے صرف 2 سیٹوں کی پیشکش کی گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ کانگریس ہائی کمان بنگال میں سیٹ شیئرنگ فارمولے پر براہ راست ممتا بنرجی سے بات کر رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم کو عام کردیا جائے گا۔

ٹی ایم سی اور کانگریس کے درمیان شیٹ شیئرنگ پریہ مثبت موقف کانگریس ہائی کمان کی مداخلت کے بعد سامنے آیا۔ کانگریس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹی ایم سی اورکانگریس کے درمیان بات چیت چل رہی تھی، لیکن ممتا بنرجی صرف دوسیٹیں دینے کو تیارتھیں۔ کانگریس ہائی کمان سے بات کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا

اس سے پہلے ممتا بنرجی نے راجیہ سبھا کی چاروں سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کرکے کانگریس کو جھٹکا دیا تھا۔ ٹی ایم سی نے سپریم کورٹ کے سینئرایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کو بھی رعایت نہیں دی۔ اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اگر سیٹوں کی تقسیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا ہے تو انہوں نے بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری رہی جو اب حتمی معلوم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Congress-AAP Alliance in Delhi: یوپی کے بعد دہلی سے انڈیا الائنس کے لئے خوشخبری، عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے درمیان ڈیل فائنل

راہل گاندھی نے کی تھی مغربی بنگال کی تعریف 

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں مغربی بنگال کے لوگوں کی تعریف کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ مغربی بنگال کے لوگوں نے انہیں بہت پیاردیا ہے۔ انہوں نے بنگال کے لوگوں کو ملک کا راستہ دکھانے کی اپیل کی تھی۔ حالانکہ انہوں نے ممتا بنرجی پرکچھ نہیں کہا۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یاترا کو اتنا پیارکبھی نہیں ملا جتنا بنگال میں ملا۔

بھارت ایکسپریس۔