Bharat Express

Ration Scam Case: ٹی ایم سی لیڈرشاہجہاں شیخ فرار، ای ڈی کا 19 دن بعد پھر چھاپہ،کیا ہے بنگال کا راشن گھوٹالہ ؟

120 سے زیادہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ، ای ڈی کے اہلکاروں نے ریاستی پولیس اور دو مقامی لوگوں کی موجودگی میں سندیشکھلی علاقے میں شیخ کی رہائش گاہ کے گیٹ کو توڑ دیا۔

دہلی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ، سائبر کرائم سے جڑے معاملے کی جانچ کے لئے پہنچی تھی ٹیم

Ration Scam Case: مغربی بنگال میں راشن  کی تقسیم گھوٹالے کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ   بڑی کارروائی کررہی ہے۔ 24 جنوری 2024 کو ای ڈی اسکواڈ نے شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈرشاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔ مغربی بنگال راشن تقسیم گھوٹالہ میں 9 سے 11 ہزار کروڑ روپے کا حساب  لگایا گیا ہے۔

  ای ڈی اسکواڈ نے شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مفرور ضلع کونسل رکن شاہجہاں شیخ(Shahjahan Sheikh) کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مغربی بنگال راشن تقسیم گھوٹالہ کا تخمینہ ایک ہزار کروڑ روپے کا ہے۔

  جب ای ڈی کی ٹیم یہاں پچھلی بار چھاپہ مارنے آئی تھی تو اس پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس میں ای ڈی کے کئی افسران زخمی ہوگئے تھے۔ یہی نہیں بلکہ ای ڈی ٹیم کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ اس حملے کو 19 دن گزر چکے ہیں اور ایک بار پھر ای ڈی کی ٹیم چھاپے کے لیے یہاں پہنچی ہے۔

پولیس ٹیم بھی ای ڈی کے ساتھ
120 سے زیادہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ، ای ڈی کے اہلکاروں نے ریاستی پولیس اور دو مقامی لوگوں کی موجودگی میں Sandeshkhali علاقے میں شیخ کی رہائش گاہ کے گیٹ کو توڑ دیا۔۔ آج شیخ کے گھر ہم وہاں کے مکینوں سے بھی بات کرنے کی کوشش کریں گے۔ مرکزی دروازہ کھلتے ہی ٹیم اندر داخل ہوئی اور وہاں رکھی چیزوں کی تلاشی لینے لگی۔ اس بار پورے چھاپے کی ویڈیو گرافی کی جارہی ہے۔

بنگال کا راشن گھوٹالہ کیا ہے؟

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مغربی بنگال میں راشن گھوٹالے کو پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ایس ڈی) گھوٹالہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بنگال میں اس گھوٹالے میں لوگوں کو سرکاری راشن کے طور پر چاول اور گیہوں کی سپلائی میں بے قاعدگی دیکھی گئی۔  تاجر پر لوگوں کو چاول اور گیہوں صحیح مقدار میں فراہم نہ کرنے کا الزام ہے۔ تاجرنے لوگوں میں تقسیم کیا گیا راشن کی بڑی مقدار بازار میں بیچ کر پیسے کمائے۔

ای ڈی کا کہنا ہے کہ یہ گھوٹالہ 9سے11 ہزار کروڑ روپے کا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گھوٹالے کے ذریعے 2000 کروڑ روپے پہلے بنگلہ دیش اور پھر وہاں سے دبئی بھیجاگیا ۔  اس گھوٹالے کے تار ٹی ایم سی کے کئی لیڈروں سے جڑے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس