Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

تین ریاستوں میں بلڈوزر کارروائی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ محض ملزم ہونے پر کسی کے خلاف بلڈوزر کارروائی کیسے کی جاسکتی ہے؟

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں این ٹی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں جن خدشات کو اجاگر کیا ہے ان کو دور کیا جائے۔

۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کوئی قصوروار ہو تب بھی اس کا گھر نہیں گرایا جا سکتا۔ ایسی کارروائی صرف غیر قانونی تعمیرات پر ہی کی جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے کچھ ضروری ہدایات بھی ہونی چاہئیں

اروند کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو 18 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ویبھو کمار پرعام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملہ کا الزام لگایا تھا۔ 12 جولائی کو ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اڈانی پاور نے کنور ضلع میں 969 میگاواٹ کے جنگی تھوپن پاور پروجیکٹ سے متعلق 280 کروڑ روپے کی واپسی مانگی

وجے نائر نے کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط، جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 نومبر 2022 کو ای ڈی کے ذریعہ ان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ باہری خیالات سے متاثر ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے اتوار کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ضلعی عدلیہ کی نیشنل کانفرنس میں زیر التوا کیس کے بارے میں ایک بڑا منصوبہ بتایاہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا کیس کو تین مرحلوں میں بند کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر مقدمات کے انتظام کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز میں ثالثی کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ عمر عبداللہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ گزشتہ 15 سال سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کی شادی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔

اترپردیش، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں ملزمین پرحال ہی میں بلڈوزر کارروائی کی گئی، جس کے خلاف اب جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند نے الزام لگایا ہے کہ اقلیتی طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دہلی شراب پالیسی اسکام کیس میں بی آر ایس لیڈر کے پر الزام لگایا ہے۔ کویتا کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ کی سرزنش کی۔