Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

بنچ نے یہ بھی سوال کیا کہ چیف منسٹر کو افسر سے خصوصی لگاؤ کیوں ہے، جب کہ ان کے (سینئر انڈین فاریسٹ سروس آفیسر راہل) کے خلاف محکمانہ کارروائی زیر التوا ہے۔ ریاست کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل اے این ایس نادکرنی نے کہا کہ افسر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست گزاروں نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے لیکن بھارتی حکومت نجی کمپنیوں کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی سے نہیں روک رہی ہے۔ عدالت حکومت سے اسرائیل کو فوجی سامان کی سپلائی روکنے کا کہے۔

سابق راجیہ سبھا رکن اورجمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے وقف سے متعلق سوال پر کہا کہ اگرمعاملہ مسلمانوں سے متعلق تو تو ان سے بات کی جانی چاہئے۔ مسلمانوں سے بات کئے بغیر ہی وقف میں ترمیم کیا جا رہا ہے۔

عباس انصاری کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے مخالفت کرتےہوئے کہا کہ دومعاملوں کو چھوڑ کر سبھی معاملوں میں عباس انصاری کو ضمانت مل چکی ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ جانچ مکمل ہو چکی ہے اور کیس میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ اس کیس میں 51 سے زیادہ لوگوں کی گواہی ہونی ہے۔ ٹرائل مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کا رویہ عدم تعاون کا ہے۔ اس سے سی آئی ایس ایف کے کام میں دشواری ہو رہی ہے۔ آر جی کار ہسپتال میں تعینات سی آئی ایس ایف کے 97 اہلکاروں میں سے 54 خواتین ہیں۔

بلڈوزر کارروائی کے بارے میں مایاوتی نے کہا کہ ملک میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے اوران کے خاندان اورقریبی لوگوں کو ان کے جرائم کی سزا نہیں ملنی چاہئے۔

جمعیۃ علما ء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریاستوں کے لئے گائیڈلائن مرتب کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے۔

عدالت نے بلڈوزر کی کارروائی پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی جائیداد کو صرف اس لیے نہیں گرایا جا سکتا کہ وہ اس شخص کی ہے جس پر جرم کا الزام ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر رہنما خطوط طے کرنے کی تجویز بھی دی۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر (02 اگست) کو کہا کہ سپریم کورٹ کے تبصرے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ ملک اقتدار کے کوڑے سے نہیں آئین سے چلے گا