Bharat Express DD Free Dish

Supreme Court

سپریم کورٹ نے اترپردیش اسسٹنٹ ٹیچر بھرتی 2019 میں منتخب امیدواروں کی فہرست کو منسوخ کرکے نئی فہرست تیار کرنے کے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔

ہندوستانی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود سپلائی کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کے موجودہ لائسنسوں کی منسوخی اور نئے لائسنس دینے پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

کولکاتا کے ٹرینی ڈاکٹرسے آبروریزی اورقتل معاملے پرآج سپریم کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریاستی حکومت اورسی بی آئی سے جواب طلب کیا تھا۔ 

سپریم کورٹ نے پوچھا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کی کیا حیثیت ہے؟ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ کی اسٹیٹس رپورٹ سیل بند لفافے میں عدالت میں پیش کی ہے۔ اس معاملے میں وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مولانا ارشد مدنی کی ھدایت جمعیۃعلماء ہند نے ہی اپنی پٹیشن میں بلڈوزرکارروائی انجام دینے والی تمام ریاستوں کو فریق بنایاتھا۔

پروفیسر سلیم نے نفرت انگیز جرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ملک میں نفرت انگیز جرائم میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔ کچھ طاقتیں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتی ہیں تاکہ وہ مشتعل ہوں اور ملک میں بدامنی پھیلے۔

سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ کیا کوئی ایسا  قانون ہے جو جیل میں بند وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کے لیے استثنیٰ کی فائل کو نمٹانے سے روکتا ہے؟

12 جولائی کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی تھی۔ لیکن وہ سی بی آئی کیس میں حراست میں تھے، اس لیے وہ جیل سے باہر نہیں آئے۔

سنگھوی نے کہا کہ جن بنیادوں پر سی بی آئی نے گرفتاری کی وہ جنوری کی تھی۔ لیکن 25 جون کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی بی آئی کے پاس کوئی نیا ثبوت نہیں ہے۔

سنگھوی نے مزید کہا کہ پی ایم ایل اے میں دو بار رہائی کا حکم ملا۔ لیکن انہیں انسداد بدعنوانی کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا تھاکہ کیجریوال سی ایم ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کیس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ اس پر جج نے کہا کہ یہ عبوری ضمانت کے لیے کہی گئی باتیں ہیں۔