Bharat Express

Supreme Court

اروند کیجریوال کے تبصرے سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ’میں اروند کیجریوال اینڈ کمپنی اور پورے انڈیا اتحاد ’کو بتانا چاہتا ہوں کہ مودی جی کے 75 سال کے ہونے پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں کیجریوال کی طرف سے بحث کرتے ہوئے ابھیشیک منو سنگھوی نے شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے الزامات کا اچھا جواب دیا۔ سنگھوی نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے صرف پانچ دن بعد کیجریوال کو گرفتار کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی شراب کی پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی۔

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو 2 جون تک کے لئے عبوری ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔

عام آدمی پارٹی  لیڈر راگھو چڈھا نے کہا کہ  ملک  کے لوگوں کی آنکھیں خوشی سے نم ہیں، ان کے بھائی، ان کے بیٹے اروند کیجریوال آج شام جیل سے باہر آنے والے ہیں

کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکردتہ کی بینچ نے کہا کہ مبینہ شراب پالیسی معاملے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار اروندکیجریوال کو 2 جون خود سپردگی کرکے جیل واپس جانا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کولکاتہ ہائی کورٹ ضمانت پر نئے سرے سے اور قانون کے مطابق غور کر سکتی ہے۔ مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ میں اضافی دستاویزات پیش کرنے کو بھی کہا۔

جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے آج (10 مئی) این آئی اے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو این آئی اے ضمانت کو منسوخ کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے۔

ہیمنت سورین نے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے 3 مئی کو اس معاملے میں ہیمنت سورین کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔