Bharat Express DD Free Dish

TMC MLA Manik Bhattacharya: منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ٹی ایم سی ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی

سپریم کورٹ نے کہا کہ کولکاتہ ہائی کورٹ ضمانت پر نئے سرے سے اور قانون کے مطابق غور کر سکتی ہے۔ مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ میں اضافی دستاویزات پیش کرنے کو بھی کہا۔

منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ٹی ایم سی ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی

ٹی ایم سی کے ایم ایل اے مانک بھٹاچاریہ، ٹیچر  بھرتی ‘گھوٹالہ’ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی،  انہیں عدالت نے اجازت دے دی۔ آپ کو بتا دیں کہ کولکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے ضمانت کی اپیل کی تھی۔

ہائی کورٹ  میرٹ اور ڈی میرٹ پر غور کرے گی

جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کولکتہ ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی مانک بھٹاچاریہ کی ضمانت کی درخواست پر میرٹ پر غور کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کولکاتہ ہائی کورٹ ضمانت پر نئے سرے سے اور قانون کے مطابق غور کر سکتی ہے۔ مانک بھٹاچاریہ نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ میں اضافی دستاویزات پیش کرنے کو بھی کہا۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ پچھلی سماعت میں عدالت نے کہا تھا، ”متاثرین کی تعداد اور ملزم کے ایک بااثر شخص ہونے کے پیش نظر زیر بحث معاملہ زیر تفتیش ہے۔جس کے وسائل،حیثیت ریاستی انتظامی سطح کے ساتھ ساتھ تعلیم پربھی سوال سے بالاتر ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read