Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت معطل، جہازوں کی ضبطی کے بعد توانائی سپلائی پر خدشات، عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ایران کے اہم مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث آبنائے ہرمز کو کھولنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی بحری ناکہ بندی اور اسرائیلی کارروائیوں کو اس کشیدگی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن دھمکیاں اور ناکہ بندی حقیقی بات چیت میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
Iran Attacks Ship Bound for India: آبنائے ہرمز میں ایران کا حملہ، بھارت آنے والے جہاز کو بنایا نشانہ
ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہتا ہے کیونکہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملہ 19 اپریل کو امریکہ کی جانب سے ایک ایرانی جہاز کو پکڑنے کے ردعمل میں بھی ہو سکتا ہے۔
Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا دو جہازوں پر قبضے کا دعویٰ
یہ تمام واقعات ایک ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب خطے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی کی مدت بڑھائی گئی ہے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو تہران ’’حملے کے مترادف‘‘ قرار دے رہا ہے، جس کے باعث کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Ceasefire Extension: ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی برقرار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی اپیل پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے لیکن آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی، جبکہ امن مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
US Seizes Iranian Ship Hormuz Strait: سمندر میں پھر گونج اٹھیں گولیاں! امریکہ نے ایران کے بڑے جہاز پر کیا قبضہ، خطرے میں امن مذاکرات
امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر جنگ جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ امریکی بحریہ نے ایک ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس کی تصدیق خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی ہے۔
Strait of Hormuz Firing Incident: ‘آپ نے ہمیں اجازت دی تھی، فائرنگ کیوں کر رہے ہیں، ہمیں واپس جانے دیں؟ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی خام تیل بردار جہاز ’سنمار ہیرالڈ‘ سے موصول ہوئی
ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی گن بوٹس نے دو بھارتی جہازوں کو نشانہ بنایا، جن میں آئل ٹینکر "سنمار ہیرالڈ" اور بلک کیریئر "جگ ارناو" شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں جہاز ہرمز آبنائے عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Strait of Hormuz: آبنائے ہرمز پر یورپی ممالک کا اگلا اجلاس لندن میں منعقد، کینیڈا کے وزیراعظم میکرون اور اسٹارمر نے کیا بڑا دعویٰ
۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہز آبنائے ہُرم کو فوری، غیر مشروط اور مکمل طور پر کھولا جانا چاہیے اور بین الاقوامی بحری قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس معاملے پر آئندہ ہفتے لندن میں مزید اجلاس ہوگا۔
Strait of Hormuz will not remain Open: ایران نے پھر بند کردیا آبنائے ہرمز، امریکی ناکہ بندی نہ ہٹنے پر ہوئی کارروائی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا یہ بڑا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمزپرسخت موقف اپنایا ہے۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ آبنائے ہرمز کو مکمل طورپر دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ ایران کی ملٹری کمانڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدامات کے خلاف احتجاج میں کیا گیا ہے۔
Strait of Hormuz reopens All Ships: آبنائے ہرمز 40 دن بعد تمام بحری جہازوں کے لئے کھول دیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے کیا بڑا اعلان
جنگ بندی کی شرائط کے مطابق، ایران نے 40 دن کے بعد آبنائے ہرمزکومکمل طورپر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کیا۔ عراقچی نے کہا، ہم اس راستے کوکھول رہے ہیں۔ ایرانی حکام راستے کا تعین کریں گے۔
Iran-US War Energy Crisis: ایران-امریکہ جنگ کے بعد عالمی توانائی بحران سنگین، آبنائے ہرمز کھلنے کے باوجود اب سستا تیل ملنا مشکل
جنگ سے قبل عالمی سطح پر تیل اور گیس کی فراہمی نسبتاً مستحکم تھی اور قیمتیں بھی قابو میں تھیں، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں تیزی سے جاری تھیں اور معیشت ترقی کر رہی تھی۔ تاہم موجودہ صورتحال نے اس توازن کو بگاڑ دیا ہے اور عالمی منڈی میں بے یقینی بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اب وہ حالات دوبارہ بحال کرنا آسان نہیں رہے۔





