Bharat Express DD Free Dish

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے کام کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہندوستان اورسری لنکا کے پہلے ونڈے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات، 5 نومبر کو ایک ریلیز جاری کرکے اس تبدیلی کی باضابطہ اطلاع دی۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کودہلی کی خراب فضائی صورتحال کے باعث بھارت اورسری لنکا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کا مقام تبدیل کرنا پڑا ہے۔ دسمبرمیں سری لنکا کی ٹیم ونڈے اورٹی-20 سیریزکے لئے بھارت کے دورے پرآئے گی، جس کا آغاز13 دسمبرسے ونڈے سیریزکے ساتھ ہوگا۔ سیریزکا پہلا ونڈے میچ پہلے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، لیکن اب اسے وشاکھا پٹنم منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ اب 13 دسمبر2026 کووشاکھاپٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بی سی سی آئی نے جاری کی باضابطہ اطلاع

بی سی سی آئی نے جمعرات، 5 نومبرکوایک ریلیزجاری کرکے اس تبدیلی کی باضابطہ اطلاع دی۔ اس سے چند روزقبل دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے بی سی سی آئی سے میچ کے مقام میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی نے اپنی ریلیزمیں ڈی ڈی سی اے کی درخواست کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ موسمی رکاوٹوں اوراسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین وآرائش کے کام کومدنظررکھتے ہوئے میچ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔

آلودگی اورتزئین وآرائش کے کام کے باعث درخواست

دہلی کرکٹ بورڈ (ڈی ڈی سی اے) نے دہلی کی خراب فضائی صورتحال اوراسٹیڈیم میں جاری تزئین وآرائش کے کام کے پیش نظرمیچ کے وینیومیں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی کی ریلیزمیں کہا گیا، ’’دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پروینیوتبدیل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ممکنہ موسمی رکاوٹوں اوراسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین وآرائش کے کام کومدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔‘‘ بی سی سی آئی کے مطابق، اب 13 دسمبر2026 کوبھارت اورسری لنکا کے درمیان پہلا ونڈے میچ وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read