Bharat Express DD Free Dish

Diwali 2026

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے حکم میں محدود مدت کے لیے صرف تصدیق شدہ گرین پٹاخوں کی تیاری، فروخت اوراستعمال کی اجازت دی ہے۔ 7 اور8 نومبر2026 کوصبح 6 بجے سے 7 بجے تک اوررات 8 بجے سے 10 بجے تک ہی پٹاخے جلائے جا سکیں گے۔ اسپتالوں، نرسنگ ہوم، صحت مراکز، اولڈ ایج ہوم، تعلیمی اداروں اورنوٹیفائیڈ خاموش علاقوں کے 300 میٹرکے دائرے میں پٹاخے جلانے پر پابندی رہے گی۔