آبنائے ہرمز40 دن بعد مکمل طورپردوبارہ کھل گیا ہے۔ یہ اعلان ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اب تمام بحری جہازبغیرکسی پریشانی کے آبنائے ہرمز سے گزرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد کیا ہے۔ ایران نے امریکی حملے کوناکام بنانے کے لئے 6 مارچ کوآبنائے ہرمزکوبند کردیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک مستقل جنگ بندی ہے، تب تک آبنائے ہرمزسے سبھی تجارتی جہازآزادانہ طورپرگزرسکیں گے۔ تمام بحری جہازاسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہوں اورمیری ٹائم آرگنائزیشن کی طرف سے پہلے اعلان کردہ مربوط راستے سے گزرسکیں گے۔”
ایران نے کیوں لیا آبنائے ہرمزکھولنے کا فیصلہ؟
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

