Bharat Express DD Free Dish

Strait of Hormuz will not remain Open: ایران نے پھر بند کردیا آبنائے ہرمز، امریکی ناکہ بندی نہ ہٹنے پر ہوئی کارروائی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا یہ بڑا دعویٰ

ایران نے آبنائے ہرمزپرسخت موقف اپنایا ہے۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ آبنائے ہرمز کو مکمل طورپر دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ ایران کی ملٹری کمانڈ نے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی اقدامات کے خلاف احتجاج میں کیا گیا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمزکودوبارہ بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی وہ آبنائے ہرمزکومکمل طورپردوبارہ نہیں کھولے گا۔ یہ کارروائی امریکی کارروائی کے خلاف احتجاج میں کی گئی ہے۔ ایران نے جمعہ کے روزآبنائے ہرمزکودوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمزتجارتی جہازوں کے لئے کھلا رہے گا۔

 وہیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی تب تک جاری رہے گی، جب تک ایران ایٹمی پروگرام پرکوئی بڑا سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگرمعاہدہ نہیں ہوا توامریکہ پھرسے حملہ کرسکتا ہے اورایران کے یورونیم کے ذخائراپنے طریقے سے حاصل کرے گا۔

ایران نے امریکہ پرڈکیتی کا الزام لگایا

پہلے کچھ جہازاس سمندری راستے سے گزرتے ہوئے نظرآئے تھے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کل ملاکرکتنی سمندری ٹریفک یہاں سے نکل پایا ہے۔ پاسداران انقلاب یا اسلامی ریولیوشنری گارڈس (آئی آرجی سی) نے امریکہ پرسمندری ڈکیتی کا الزام لگایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ناکہ بندی اصل میں سمندرمیں لوٹ جیسا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آبنائے ہرمزدنیا کا بہت اہم سمندری راستہ ہے۔ یہ ایران اورعمان کے درمیان ہے اوریہاں سے بڑی مقدارمیں تیل کی سپلائی ہوتی ہے۔ اس کی چوڑائی اس کے سب سے تنگ ترین مقام پرتقریباً 33 کلومیٹر ہے، لیکن جہازوں کے لیے گزرنے کا راستہ صرف 3 کلومیٹرچوڑا ہے۔ لہذا، یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تیل کی سپلائی کومتاثرکررہی ہے۔

شرائط کے ساتھ کھولا گیا تھا آبنائے ہرمز: ایران

ایران نے اس سے پہلے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمزفی الحال پوری طرح نہیں کھلا ہے۔ ایران کے وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ یہ راستہ جنگ بندی کے دوران اورکچھ شرائط کے ساتھ ہی کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جہازوں اوردشمن طاقتوں سے جڑے جہازوں کویہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرلبنان میں ایران حامی تنظیم حزب اللہ پر دباو بڑھتا ہے تواس نظام میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read