Bharat Express DD Free Dish

Social Media

حیدرآباد میں قائم نجی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے اپنے پہلے نجی آربیٹل راکٹ وکرم-1 کو 'مشن آگمن' کے تحت لانچ کیا۔ اس مشن کو بھارت کے کمرشل خلائی شعبے کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بھارت نے عالمی نجی آربیٹل لانچ مارکیٹ میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔

گوتم اڈانی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے شریک بانی پون چندانا، بھارت ڈاکا، پوری ٹیم، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سینٹر (اِن-اسپیس) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کی مشترکہ محنت نے اس تاریخی مشن کو ممکن بنایا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "تاریخ رقم ہو چکی ہے۔ وکرم-1 نے اپنی پہلی آربیٹل فلائٹ میں تمام مشن اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سونم وانگچک کو فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے کردار ’فنسکھ وانگڈو‘ سے جوڑنے والے دعوے ایک بار پھر زیرِ بحث ہیں۔ اسی دوران ان کے خاندان کے پرانے کانگریسی تعلقات بھی سامنے آئے ہیں۔ دراصل سونم وانگچک کے والد سونم وانگیال 1972 میں لیہ سے کانگریس کے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 1975 میں جموں و کشمیر حکومت میں وزیرِ مملکت بھی رہ چکے ہیں۔

کنال کامرا نے اپنے خطاب کہا ’’موجودہ حکومت سیتا کے شوہر کا نام لے کر نیتا کے شوہر کے لیے کام کر رہی ہے اور صرف انہی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنال کامرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے بیانات میں مذہبی حوالوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ حامیوں کا موقف ہے کہ کامیڈین نے حکومت پر سیاسی طنز کیا تھا اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

ریئلٹی شو ’’لاک اپ: سچ یا سزا‘‘ میں دیئے گئے بیان پر اشنیر گروور کی اہلیہ مادھوری گروور نے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کو بچے پیدا کرنے سے روکنا ہرگز نہیں تھا۔ انہوں نے کہا: ’’میں صرف زیادہ بچے پیدا کرنے کی بات کر رہی تھی۔ میں نے کسی کو بھی بچے پیدا کرنے سے منع نہیں کیا۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ رتھ یاترا کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بھارت کی قدیم اور ثقافتی روایات کی شاندار عکاسی کرتی ہے،

مادھوری دکشت کی مقبولیت کی وجہ ان کی دلکش مسکراہٹ، شاندار ڈانس اور بہترین اداکاری کا حسین امتزاج ہے۔ ان کے چہرے کے تاثرات اور لازوال انداز نے کئی دہائیوں سے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، جس کے باعث وہ آج بھی بھارتی سنیما کی ’دھک دھک گرل‘ اور ’کوئین آف ہارٹس‘ کہلاتی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت سُبھاشِت  شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو علم، ہنر، اچھی صحت اور اطمینان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی چار خوبیاں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر اور انفرادی کامیابی کی سب سے مضبوط بنیاد ہیں۔

 کنوینر اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ ای20 پٹرول کی توانائی کی صلاحیت عام پٹرول کے مقابلے میں کم ہے، جس کے باعث گاڑیوں کا مائلیج متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اس کی قیمت عام پٹرول کے برابر یا اس سے کم نہیں رکھی گئی، جس سے عام اور متوسط طبقے کے یوزرپر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ملک کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی الگ بیان میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔