Bharat Express DD Free Dish

Social Media

جارج روڈریگیز نے بتایا کہ قدرتی آفت کے بعد تقریباً 30 ہزار رضاکاروں نے متاثرین کی مدد کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ حکومت نے ان رضاکاروں کو مکانات کی تعمیر اور مرمت کے منصوبوں میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے تاکہ بحالی کا عمل تیز کیا جا سکے۔

وزیر اعظم مودی جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق آکلینڈ پہنچے تھے، جہاں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس استقبال کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعظم مودی نے بھارتی برادری سے ملاقات کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے تجارت و سرمایہ کاری کے وزیر ٹوڈ میکلے نے وزیر اعظم مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کے چند ماہ بعد ہو رہا ہے، جس سے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ہمراہ تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آسٹریلیا کی کھیل شائقین سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے مقامی بچوں کو نمائشی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا۔

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں زبردست بارش کے درمیان ایچ پی سی ایل پلانٹ سے تقریباً 3000 ایل پی جی سلینڈر پاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ سلینڈر نکالنے پہنچے، جبکہ انتظامیہ نے فوراً جمع کرانے کی اپیل کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چندر شیکھر نے ہمیشہ قومی مفاد اور عوامی مسائل کو ترجیح دی اور اقتدار کی پروا کیے بغیر اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہے۔ ان کا کردار بھارتی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔امت شاہ نے مزید کہا کہ چندر شیکھر کی پوری سیاسی زندگی جدوجہد، اصول پسندی اور عوامی خدمت کی روشن مثال تھی۔

دسویں صدی میں تعمیر ہونے والا پرمبانن انڈونیشیا کا سب سے بڑا ہندو مندر ہے، جو بنیادی طور پر بھگوان شیو کے نام سے منسوب ہے۔ اس وسیع و عریض مذہبی کمپلیکس میں شیو، وشنو اور برہما کے بلند و بالا مندر موجود ہیں، جب کہ ان کی دیواروں پر رامائن اور دیگر ہندو رزمیہ داستانوں کی نفیس سنگ تراشی بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے قدیم ثقافتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔

وجے کمار، النکار مشرا اور پجارنی پردھان جیسے کریئیٹرز یہ ثابت کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر اب چھوٹے شہروں اور قصبوں کی آواز سب سے مضبوط بن کر ابھر رہی ہے۔ دیسی انداز، منفرد مواد اور عوام سے گہرا جڑاؤ نے روایتی 'ایلیٹ' کانٹینٹ ماڈل کو سخت چیلنج دے دیا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’ماتربھومی‘ سے اپنا نیا رَف اینڈ ٹف لک شیئر کیا ہے۔ پہاڑوں کے درمیان کاؤ بوائے ہیٹ اور بغیر آستین کی بنیان میں نظر آنے والے 59 سالہ سلمان خان کی شاندار باڈی اور مضبوط مسلز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنسکرت کا ایک حوصلہ افزا شلوک شیئر کرتے ہوئے مشکل حالات میں صبر، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموافق حالات میں تحمل، ضبط اور مسلسل کوشش ہی فرد اور ملک دونوں کو مضبوط بناتی ہے۔