Bharat Express

ویلنٹائن ٹائن ڈے 2024 پر اداکارہ کا بریک اپ، پوسٹ میں چھلک گیا درد، کہی یہ بڑی بات

 ویلنٹائن ڈے کے موقع پربالی ووڈ سیلبس اپنے لورکے ساتھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف اداکارہ امائرا دستور بریک اپ کے درد سے جدوجہد کر رہی ہیں۔

Amyra Dastur Breakup: ویلنٹائن ڈے کے موقع پرجہاں پوری دنیا پیار میں ڈوبی ہوئی ہے تو وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جنہیں بریک اپ کے درد سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف بالی ووڈ سیلبس اپنے لورکے ساتھ تصاویر شیئرکر رہے ہیں تووہیں دوسری طرف بالی ووڈ اداکارہ امائرا دستور کو بریک اپ کا درد برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ دراصل، امائرا دستور نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ان کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے شیئرکیا پوسٹ

امائرا دستورنے اپنے آفیشیل انسٹا گرام ہینڈل پراپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ باتھ روب پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ تصویر میں اداکارہ اپنے ہاتھ میں ایک کپ پکڑے ہوئے تھوڑی پریشان نظرآرہی ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن دیا، ’’لائف اپڈیٹ: چیزیں اب آسان نہیں رہیں۔ یہ بریک آسان نہیں تھا۔‘‘

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur)

یوزرس نے دیا اپنا ردعمل

اداکارہ کا یہ پوسٹ سوشل میڈیا پرآتے ہی وائرل ہونے لگا ہے۔ ان کی پوسٹ پرسوشل میڈیا یوزرس (صارفین) بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایک یوزر (صارف) نے لکھا- ’’آسان کس کے لئے ہے بھائی۔ خوش رہو اور پیارپھیلاؤ۔‘‘ وہیں دوسرے صارف نے لکھا، ’’کوئی نہیں میں آپ کو ہمیشہ پیار کروں گا میم۔ ون سائیڈیڈ ہی صحیح۔‘‘ اس طرح کئی یوزرس اداکارہ کی پوسٹ پراپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur)

ان اسٹارس کا بھی ٹوٹا دل

آپ کو بتادیں کہ ویلنٹائن ڈے کے پیار والے موسم میں امائرا دستور کے علاوہ ٹی وی اداکارہ پوتر پونیا کا دل بھی ٹوٹا ہے۔ حال ہی میں اعجاز خان کے ساتھ اداکارہ نے اپنا بریک اپ کنفرم کیا ہے۔ دونوں تین سال تک لیوان میں رہ رہے تھے، لیکن اب دونوں نے بریک اپ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول اوردلجیت کوربھی اپنے طلاق سے متعلق خبروں میں بنی ہوئی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amyra Dastur (@amyradastur)

امائرا دستور کا کیریئر

امائرا دستور کے فلمی کیریئرکی بات کریں تو انہوں نے سال 2013 میں آئی فلم ’عشق‘ سے ڈیبیوکیا تھا۔ اپنے کیریئرمیں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، لیکن اب تک انہیں کچھ خاص پہچان نہیں مل پائی ہے۔ بالی ووڈ کے علاوہ امائرا دستور نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں بھی کچھ فلمیں کی ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار پنجابی فلم ’نمّی‘ میں دیکھا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔