Bharat Express

RJD

کبھی کوسی کے علاقے میں نارتھ لائبریشن آرمی چلانے والے شنکرسنگھ نے بہارکے سبھی سیاسی شخصیات کوہراتے ہوئے روپولی اسمبلی الیکشن کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ روپولی میں آرجے ڈی اور جے ڈی یو دونوں نے گنگوتا ذات کے امیدواریعنی پسماندہ طبقے سے امیدواراتارا تھا۔

پریم کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کو خصوصی مدد فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ریاست کی ترقی کے لیے 1 لاکھ 65 ہزار کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ جب حکمرانی ختم ہو جائے اور حکمران پر اعتماد نہ ہو تو اسے اپنے اصولوں، ضمیر اور خیالات کو ایک طرف رکھ کر اوپر سے لے کر نیچے تک ہر معاملے پر ایسے ہی پاؤں پڑنا پڑتا ہے۔ ہمیں کرسی کی نہیں بلکہ بہار اور 14 کروڑ بہاریوں کے حال اور مستقبل کی فکر ہے۔

پرشانت کشور کو لے کر آر جے ڈی کی طرف سے ایک خط جاری کیا گیا تھا۔ اس میں آر جے ڈی کا نام لکھا ہوا تھا اور اس پر جگدانند سنگھ کے دستخط تھے۔ خط میں آر جے ڈی کارکنوں اور لیڈروں سے سیاسی حکمت  ساز پرشانت کشور کی مجوزہ پارٹی جن سوراج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر، مرتیونجے تیواری نے کہا، ’’پورا ملک راہل گاندھی کو امیدوں سے دیکھ رہا ہے۔ وہ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، اس کی توانائی نوجوانوں، کسانوں اور خواتین میں نظر آرہی ہے۔

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں مودی حکومت بہت کمزورہے۔ اگست تک یہ حکومت گرسکتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنان الیکشن کے لئے تیاررہیں۔

تیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ آر جے ڈی نے کبھی اپنا نظریہ نہیں بدلا۔ تمام پارٹیوں نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا، آر جے ڈی واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کے ساتھا کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آر جے ڈی اب ’مائی‘ کے ساتھ ’باپ‘ کی بھی پارٹی ہے۔

جیسے ہی بھیم آرمی چیف اور نگینہ لوک سبھا سیٹ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کے ایک متنازعہ بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، بہار کی سیاست بھی گرم ہوگئی۔ بہار میں جہاں بی جے پی نے چندر شیکھر آزاد کو نیا ملا قرار دیاہے۔ دوسری طرف جہاں آر جے ڈی …

جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایگزیکٹو میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں جے ڈی یو کا وجود ختم ہو جائے گا۔

آر جے ڈی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے دوسرے اہم ملزم امت آنند کا بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے کیا تعلق ہے؟