نتیش کمار ایک بار پھر اسمبلی میں برہم ہوگئے اور متنازعہ تبصرہ کردیا۔
بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارپرایک بارپھراپنے متنازعہ بیان سے متعلق اپوزیشن کے نشانے پرہیں۔ نتیش کمار اسمبلی کے مانسون سیشن میں بحث کے دوران راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی خاتون رکن اسمبلی سے کہا، ”تم کیوں بول رہی ہو، ارے خاتون (مہیلا) ہوکچھ جانتی نہیں ہو۔“
وزیراعلیٰ نتیش کمارکے بیان پرایوان میں جم کرہنگامہ ہونے لگا، جس کے بعد انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”ان لوگوں نے کسی خاتون کو آگے بڑھایا تھا؟ 2005 کے بعد ہم نے خواتین کو آگے بڑھایا ہے۔ بول رہی ہو، فالتو بات… اس لئے کہہ رہے ہیں، چپ چاپ سنو۔“
VIDEO | CM Nitish Kumar (@NitishKumar) speaks in #Bihar Assembly amid protest by the opposition.
(Source: Third Party) pic.twitter.com/FLW0fUkbAD
— Press Trust of India (@PTI_News) July 24, 2024
نتیش کماریہی نہیں رکے بلکہ ہنگامے کے درمیان وہ اپنی بات کہتے رہے۔ نتیش کمار نے آرجے ڈی لیڈران پرطنز کتے ہوئے کہا کہ ”کیا ہوا سنوگے نہیں… ہم توسنائیں گے اوراگرنہیں سنیئے گا توآپ کی غلطی ہے۔“ وزیراعلیٰ کے بیان سے متعلق آرجے ڈی حملہ آورہے اوران پرخواتین مخالف ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نتیش کمارکے کئی بیانوں سے متعلق سیاسی ہنگامہ آرائی ہوچکی ہے۔
آرجے ڈی رکن اسمبلی کا قابل اعتراض تبصرہ
دوسری جانب، آرجے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر سنگھ نے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی تنقید کرتے ہوئے قابل اعتراض تبصرہ کردیا۔ دراصل، ایوان کے اندروزیراعلیٰ نتیش کماراپوزیشن کے ہنگامےکے درمیان اپنی بات کہہ رہے تھے۔ ذات پات سے متعلق مردم شماری سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہارمیں خواتین کا ریزرویشن سب سے زیادہ ہماری ہی حکومت نے دی ہے اور خواتین کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کام کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بیان سے متعلق رکن اسمبلی بھائی ویریندر سنگھ نے کہا کہ ”وزیراعلیٰ نتیش کمارخواتین سے محبت کرنے والے (مہیلا پریمی) ہیں، اس لئے خواتین کی بات کرتے ہیں۔“
بھارت ایکسپریس–