Bharat Express

RJD

لوک سبھا انتخابات 2024 کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہوا تھا جبکہ آخری اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونے والی ہے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

تیجسوی نے کہا کہ اگر انڈیا اتحادکی  مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو پانچ کلو راشن کی بجائے دس کلو اناج کے علاوہ تمام مستحقین کو ایک لاکھ روپے اور دو سو یونٹ مفت بجلی ہر سال بہنوں کے کھاتوں میں دی جائے گی۔

چراغ پاسوان نے کہا کہ وزیر اعظم جہاں بھی جاتے میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے بارے میں عوام کو جانکاری مل جاتی ہے۔ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ملک کی عوام کو یہ جاننے کا حق ہے۔ اپوزیشن خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے، وہ جانتے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔

اورنگ آباد ضلع کا ایک بڑا حصہ کاراکاٹ لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے جبکہ پٹنہ میں پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا پارلیمانی حلقے ہیں۔ ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہونا ہے۔

آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادونے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارسے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ تیجسوی یادونے کہا کہ نتیش کمار4 جون کے بعد بڑا فیصلہ لیں گے۔ پارٹی کوبچانے کے لئے نتیش کماربڑا فیصلہ لیں گے۔

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یکم جون کو انڈیا الائنس کی دہلی میں اہم میٹنگ ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈرالیکشن کے نتائج سے متعلق جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپسی اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش پر زور دیں گے۔

منوج جھا نے کہا کہ وزیر اعظم بھینس، منگل سوتر، بجلی کاٹ کر مجرے میں آئے ہیں۔ شرم کرو۔ اتنی سستی بات کون کہتا ہے آپ نے اپنے عہدے کے وقار کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

نتیش کمار نے کہا کہ ہم 2005 میں آئے۔ ایک ساتھ حکومت میں آئے۔ اس سے پہلے وہاں کیا تھا؟ کیا کوئی اپنے کے گھروں سے نکل رہا تھا؟ یہ ہمت کسی میں نہیں تھی۔ بہت جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

ویڈیو میں وی آئی پی لیڈر مکیش سہنی آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو سرپرائز دینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے بعد آر جے ڈی کی حنا شہاب کو 3.31 لاکھ ووٹ ملے اور سی پی آئی (ایم ایل) کے امرناتھ یادو کو تقریباً 74 ہزار ووٹ ملے۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے اوم پرکاش یادو نے آر جے ڈی کی حنا کو شکست دی تھی۔