Bharat Express DD Free Dish

RJD

امت شاہ نے کہا کہ لالو یادو اور رابڑی دیوی کے دورِ حکومت میں بہار کا جو زوال ہوا، وہی ’جنگل راج‘ والے کپڑے، چہرہ اور بھیس بدل کر پھر سے آرہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اگر یہ طے کرلیں کہ این ڈی اے کو کامیاب بنانا ہے تو بہار میں ’جنگل راج‘ کوئی نہیں لا سکتا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ چاہے کانگریس ہو یا آر جے ڈی، دونوں کو اپنے گناہوں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ یہ پارٹیاں بہار کی شناخت مٹانے میں لگی ہیں۔ یہ لوگ گھس پیٹھیوں کے حق میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور انہیں بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

زرعی خوشحالی کے ساتھ ساتھ اوبرا کی شناخت یہاں کے ماہر کاریگروں سے بھی جڑی ہے۔ یہ قصبہ اپنے قالین (کارپٹ) اور کمبل کی صنعت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں قالین بافی کی روایت 15ویں صدی سے چلی آ رہی ہے، جبکہ کمبل بنانے کا ہنر بھی سو برس سے زائد پرانا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل ریاست کا سیاسی ماحول تیزی سے گرم ہوتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں نوجوان نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں، ”ہمیں منگل راج چاہیے، جنگل راج نہیں!“ یہ نعرہ بہار کے سیاسی منظرنامے میں نئی بحث چھیڑ چکا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بہار کے چھپرا میں جمعرات کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس دراصل راجد کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہے، اسی لیے اس نے بہار کے خلاف بیانات دینے والے لیڈروں کو ریاست کی انتخابی مہم میں اتارا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو بہار کے مظفرپور میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس پر زبردست سیاسی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی پہچان پانچ الفاظ میں سمائی ہوئی ہے — ’’کٹّہ، ظلم و بربریت، کڑواہٹ، بدانتظامی اور کرپشن‘‘۔

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے عظیم اتحاد نے آج اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے اسے ’’تیجسوی عہد نامہ‘‘ قرار دیا۔

کانٹی اسمبلی 2025 کا الیکشن ایک بار پھر اس سوال کا جواب تلاش کرے گا کہ کیا آر جے ڈی اپنی پچھلی جیت کو دہرا پائے گی، یا جے ڈی یو نئی بازی مار لے گی؟

بہار اسمبلی انتخابات کے موسم میں اس وقت بیہ پور اسمبلی سیٹ سیاسی بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس سیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پچھلے 70 برسوں سے یہاں کوئی بھی پارٹی لگاتار تین بار جیت حاصل نہیں کر سکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیہ پور کو ریاست کی سب سے خطرناک اور غیر یقینی سیٹ مانا جاتا ہے۔

والد لا لُو پرساد یادو کی طرح بیانات سے خبروں کی زینت بننے والے جن شکتی جنتا دل (JJD) کے لیڈر تیج پرتاب یادو نے بھائی کو نشانہ بناتے ہوئے مہوا کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔