Bharat Express DD Free Dish

RJD

سیمانچل خطہ، جہاں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی توجہ مرکوز ہے، بہار کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مہاگٹھ بندھن کو خدشہ ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی میدان میں اترنے سے مسلم ووٹ تقسیم ہو سکتے ہیں، جو ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تیج پرتاپ یادو کی پوسٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر تنازعہ بھی گہرا ہو گیا۔ بہار کے بی جے پی لیڈر نکھل آنند نے ایک پوسٹ لکھی اور تیج پرتاپ یادو کی ایشوریہ سے شادی سے متعلق سوال بھی پوچھے۔

پولیس کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے ونود سنگھ، سنیل سنگھ اور وریندر سنگھ نہر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ کچھ بدمعاش ایک کار میں آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ بدمعاشوں نے ان تینوں کو گولی مار دی۔ ان کو بچانے کے لیے آنے والے دو دیگر ارکان کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار دی۔

آر جے ڈی ایم پی نے مزید کہا کہ بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت کے 17 ماہ کے دور کو لوگوں نے بطور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے قابل ذکر ترقیاتی کاموں کے لیے سراہا ہے۔

بہاراسمبلی الیکشن سے متعلق آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادواورکانگریس لیڈرراہل گاندھی اورکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ امیدوارسے متعلق ہوئے تبادلہ خیال کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادونے میٹنگ کے بعد کہا کہ ہم لوگ آپس میں بیٹھ کرطے کرلیں گے۔

بہار اسمبلی الیکشن سے متعلق کانگریس اور آرجے ڈی کی اس میٹنگ کے دوران سیٹ شیئرنگ اور وزیر اعلیٰ کے امیدوار سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، دونوں پارٹیوں کے درمیان وزیراعلیٰ کے امیدوار سے متعلق کافی اختلاف نظر آرہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ ابھی تک کسی ہتھیار کی برآمدگی کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ حالانکہ، ضبط شدہ اشیاء کی جانچ کی جا رہی ہے اور اسی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا، ’’یہ کارروائی ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ہے، معاملے کو سنگین سمجھا جا رہا ہے اور اس کے تار کئی دیگر معاملات سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’اگر بہار میں ہماری حکومت آئی تو اس بل کو ہم کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں گے۔ وقف کی لڑائی ایوان، سڑک اور عدلیہ تک جائے گی۔‘‘

آرجے ڈی کے سینئرلیڈر عبدالباری صدیقی نے کہا کہ مجھے بہت حیرانی ہے کہ نتیش کمار کیسے وقف بل کی حمایت کر رہے ہیں؟ اقتدار کے لئے لوگ نتیش کمار کے ساتھ ہیں۔ جلد بھگدڑ مچے گی۔

کانگریس اعلیٰ کمان نے ریاستی قیادت کو حکم دیا ہے کہ سیٹوں اورامیدواروں سے متعلق اپنی تیاری کریں تاکہ الیکشن سے تین پہلے 90 فیصد امیدواروں کا اعلان کیا جاسکے۔