Bharat Express

Nitish Kumar sworn in as Bihar Chief Minister: نتیش کمار نے نویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی کا حلف لیا

بہار میں جاری سیاسی گہما گہمی کے بعد جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار ایک دفعہ پھر سے بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے

گزشتہ کئی ایام سے بہار میں جاری سیاسی گہما گہمی با الآخر آج تھم گئی،کل تک جو مشترکہ حکومت کے ہمراز  تھے آج وہ سیاسی مخا لفین کے صف اول میں کھڑے نظر آرہے ہیں، بہار کی سیاست میں علاقائی سیاسی جماعتوں کی اگربات کی جائے تو آر جے ڈی ، جے ڈی یو ،ہندوستانی عوام مورچہ ،لوک جن شکتی پارٹی سمیت دیگر کئی چھوٹی موٹی سیاسی جماعتیں ہیں تاہم ان سیاسی جماعتوں میں آر جے ڈی اور جے ڈی یو کو اولیت حاصل رہی ہے ۔

اگر جے ڈی یوکے سربراہ نتیش کمار کی بات کی جائے تو وہ آج بہار کے وزیر اعلی کے طور پر نویں مرتبہ حلف لیا ہ ،نتیش کمار کے تعلق سے یہ کہا جاتا ہے وہ سب کے ہیں، اسی لئے کبھی بی جے پی تو کبھی آر جے ڈی کے ساتھ مل کر وزیر اعلی کے عہدہ پر فائز رہتے ہیں،ان کی پارٹی جے ڈی یو کے پاس فی الحال 45 ارکان اسمبلی ہیں،جبکہ بی جے پی کے پاس 78 ہیں۔

نتیش کماروزیر اعلی کے علاوہ وزیر ریل کے طورپر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نتیش کمار کے تعلق سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ سیاست میں کب کس طرف پلٹ جائیں یہ بعید از  قیاس ہے،کیونکہ صرف سترہ ماہ قبل بی جے پی سے ناطہ توڑ کر وہ آر جے ڈی کے ساتھ مشترکہ حکومت چلا رہے تھے ،تاہم گزشتہ کئی ایام سے یہ خبر میڈیا اور سیاسی گلیاروں میں گشت کر رہی تھی کہ نتیش اب پھر سے پلٹنے والے ہیں اورآج یہ قیاس آرئی سچ ثابت ہوئی۔

آج صبح راج بھون جا کر انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا اور شام ساڑھے پانچ بجے نویں مرتبہ بہار کے وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا۔ نتیش کمار کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا نے بھی نائب وزیر اعلی کے طورپر حلف لیا ہے۔ان سب کے علاوہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے کل 8 لیڈران نے مختلف وزارتوں کا حلف لیا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ادھر آر جے ڈی کے لیڈر اور بہار کے سابق  نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے اتحاد کے اصولوں پر عمل کیا ہے ،ہم نے گزشتہ سترہ مہینوں میں مختلف شعبوں میں کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں ابھی کھیل باقی ہے ۔ تیجسوی یادو نے یہ پیشن گوئی کی کہ رواں برس جے ڈی یو ختم ہوجائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔