Bharat Express

RJD

دہلی میں انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ سے پہلے جے ڈی یو کے کئی لیڈران نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا دعویدار قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبہ میں آر جے ڈی لیڈر بھی شامل تھے۔ ان لیڈران نے کہا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کا چہرہ قرار دیا جانا چاہیے۔

نتیا نند رائے کا نام لیتے ہوئے لالو نے کہا کہ گائے ہماری ماتا ہے اور آپ اسے ذبح کرواتے ہیں؟ تمہاری حیثیت یہ ہے کہ اگر ابھی کے تیج پرتاپ کو کھڑا کردیں  تمہاری  ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ آپ نریندر مودی کا نام لیتے ہو۔ بھگوان کرشن کی کانفرنس کا انعقادکرتے ہو، ان کا نام لینا اور نریندر مودی کا مالا جپنا۔ نریندر مودی کیا ہے؟

بہار حکومت نے جن ذاتوں کو اعلیٰ ذاتوں میں شامل کیا ہے، ان میں ہندو اور مسلم مذاہب کی 7 ذاتیں ہیں۔ عام زمرے میں، بھومیہار سب سے زیادہ غریب ہیں جو 25.32 فیصد ہیں۔ غریب آبادی کے 13.83 فیصد کے ساتھ کائستھ سب سے زیادہ خوشحال ہیں۔ ساتھ ہی، یادو ذات کے لوگ پسماندہ طبقات میں سب سے غریب ہیں۔

راشٹریہ جنتا دل نے 2024 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنے نئے ترجمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ 4 نئے ترجمان پارٹی کا موقف میڈیا میں پیش کریں گے۔

سدھاکر سنگھ نے کیمور میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ افسران کی اصلاح کیسے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو درست کرنے کا آسان طریقہ ان کے منہ پر تھوکنا ہے،

ر جے ڈی کے ترجمان رشی مشرا نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے۔ ساتھ ہی آر جے ڈی کے مطابق کئی پارٹیوں کے لیڈر پہلے ہی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ اس کے پیش نظر آر جے ڈی نے منوج جھا کو وائی زمرہ کی سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہفتہ کے روز اپنے آبائی حلقہ بختیار پور پہنچے تھے۔ نتیش کمار اپنے گھر کے قریب بنی بہار کے پہلے عالیشان اسکول کی عمارت کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اسکول کی یہ عمارت ان کی اہلیہ منجو سنہا کے نام پر بنائی گئی ہے۔

جگدانند نے کہا تھا کہ 'جو لوگ تلک لگا کر گھومتے ہیں، انہیں لوگوں نے ہندوستان کو غلام بنایا ہے'۔ جگدانند سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات آر جے ڈی کے پروگرام میں اپنے ساتھیوں سے کہی تھی، سب جانتے ہیں کہ میں نے کیا کہا۔ اسے دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔

جے ڈی یو ایم ایل اے نے نتیش کمار کو پی ایم میٹریل قرار دیا اور کہا، نتیش کمار نے پورے ہندوستان کے لوگوں کو منظم کیا۔ انہوں نے محنت کی ہے۔

تیج پرتاپ یادو غصے میں آکر ایک شخص کو گلا دبا کر دھکیلنے  سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص ان کی پارٹی آر جے ڈی کا کارکن ہے