Bharat Express

RJD appointed Prof. Anwar Pasha as Spokesperson: آرجے ڈی نے بنائے 4 نئے ترجمان، جے این یو کے پروفیسر انور عالم پاشا کو ملی ذمہ داری

راشٹریہ جنتا دل نے 2024 لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنے نئے ترجمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ 4 نئے ترجمان پارٹی کا موقف میڈیا میں پیش کریں گے۔

پروفیسر انور عالم پاشا کو آرجے ڈی کا ترجمان بنایا گیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل تمام سیاسی پارٹیاں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس ضمن میں سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے موقف کوعوام میں مثبت انداز میں پیش کرنے اورعوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے پوری طرح سرگرم ہیں۔ بہارکے اقتدارپرمشترکہ طور پرقابض راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے بھی عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آرجے ڈی کے قومی صدرلالوپرساد یادوکی ہدایت پرپارٹی نے 4 نئے ترجمان کی تقرری کی ہے۔ اس فہرست میں جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں سینٹرآف انڈین لینگویج (سی آئی ایل) کے سابق صدرپروفیسرانورعالم پاشا کو ذمہ داری سونپتے ہوئے ترجمان نامزد کیا یے۔

آرجے ڈی نے جن 4 نئے ترجمان کی نامزدگی کی ہے، اس میں پروفسیرانورعالم پاشا کے علاوہ جینت جگیاسو، پرینکا بھارتی کشواہا اورکنچنا یادو بھی شامل ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے یہ خط جاری کرتے ہوئے فوری اثرسے انہیں ترجمان نامزد کیا ہے۔ پروفیسرانورعالم پاشا کو آرجے ڈی کا ترجمان بنائے جانے کے بعد اردوحلقے میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہ خبرمنظرعام پرآنے کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پروفیسرانورعالم پاشا سیاسی طورپرکافی سرگرم رہتے ہیں۔ وہ مشہورنقاد اورتخلیق کارہیں، انہیں اردوشعبے میں کافی اہمیت حاصل ہے۔ ان کی کئی کتابیں بھی منظرعام پرآچکی ہیں اورہمیشہ سیاسی طورپر سرگرم رہتے ہیں۔ پروفیسر انورعالم پاشا کا کا طویل تجربہ اوروہ عوامی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ادب، سماج اورثقافت کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پربھی مختلف پلیٹ فارم پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read