تیجسوی یادو
بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ میں تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کے دفتر سے نکل گئے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ ایجنسی نے ان سے نوکری کے معاملے میں زمین کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے ہیں۔
ای ڈی دفتر سے باہر آنے کے بعد بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کا ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے بڑے پرجوش انداز میں استقبال کیا اور انہوں نے تیجسوی یادو زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ وہیں تیجسوی بھی پرجوش نظر آئے اور اپنے حامیوں اور پارٹی کارکنان کی حوصلہ افجائی کی۔
#WATCH | Patna | Former Bihar Deputy CM & RJD leader Tejashwi Yadav waves at his supporters and party workers as he leaves from the ED office after around 8 hours of questioning in land-for-job-scam. pic.twitter.com/mAzs9Wqjfu
— ANI (@ANI) January 30, 2024
لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کے خلاف جاری ای ڈی کی کارروائی کو لے کر پٹنہ میں آر جے ڈی کارکنوں نے دن بھر احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بہار کی عوام سے اویسی کی بڑی اپیل،کہا اب اپنا مقدر طے کرنا ہی ہوگا
پی ایم مودی خوفزدہ ہیں- میسا بھارتی
لالو یادو سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے بارے میں، میسا بھارتی نے کہا کہ “وہ (لالو پرساد) خود نہیں کھا سکتے، انہیں کھلانا پڑتا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ انہوں نے کھایا یا نہیں۔ کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں۔ انتخابات آچکے ہیں تو پی ایم مودی خوفزدہ ہیں۔ یہ حکومت میرے والد کو گرفتار کر سکتی ہے لیکن ایک بیمار کو گرفتار کر کے کیا ملے گا؟
بھارت ایکسپریس۔