Farooq Abdullah on Rahul Gandhi’s statement: فاروق عبداللہ۔ راہل کے دعوے کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں، اپوزیشن کا اجلاس 7 اگست کو دہلی میں
فاروق عبداللہ نے کہا کہ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسا انتظام کر لیا ہے کہ اب بہار کا الیکشن جیت لیا جائے گا۔ فاروق عبدالل نے کہا کہ وہ خود بھی اس معاملے کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں اور اسی لیے اس میٹنگ میں جا رہے ہیں۔
EC involved in vote theft: پانچ اگست کو راہل گاندھی الیکشن کمیشن کے خلاف ثبوتوں کا پھوڑیں گے ایٹم بم،بنگلورو میں کریں گے پریس کانفرنس
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، لیکن جو ایٹم بم انہوں نے کرناٹک میں 6 ماہ کی محنت سے بنایاہے، اب وہ کمیشن کے افسران پر ہی پھٹیں گے۔ 'ایٹم بم' کب اور کہاں پھٹے گا؟ تاریخ طے ہے - 5 اگست جگہ مقرر ہے۔
Rahul Gandhi slams govt: ’’پی ایم مودی اور نرملا سیتارمن کے علاوہ سب کو معلوم ہے کہ ہندوستان ایک مردہ معیشت ہے‘‘، راہل گاندھی نے ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پر سادھا نشانہ
راہل گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے ارب پتی گوتم اڈانی کی مدد کے لیے ہندوستانی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
’’نریندر مودی کی دوستی کا خمیازہ بھگت رہا ہے ملک…‘‘ ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان پر کانگریس کا بڑا حملہ
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر کانگریس نے مرکزی حکومت کوگھیرلیا ہے۔ ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے اورجرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ نریندرمودی کی 'دوستی' کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے۔ بھارت کی خارجہ پالیسی مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔
’اگرپی ایم مودی ٹرمپ کوجھوٹا کہیں توپوری سچائی سامنے آجائے گی‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام، پرینکا گاندھی نے بھی اٹھایا سوال
ہندوستان اورپاکستان کی حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے سے متعلق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلسل کئے گئے دعووں سے ہندوستان میں سیاسی بیان بازی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایسے میں ایک بارپھراس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرتنقید کی ہے۔
Opposition Leader Rahul Gandhi roared in Lok Sabha: ’’دم ہے تو وزیراعظم کہہ دیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں‘‘لوک سبھا میں گرجے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی
فوج کو پوری آزادی دینی ہوتی ہے۔ سیاسی عزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ فوج کے استعمال کے لیے سیاسی عزائم ضروری ہیں۔ 1971 میں تب کی وزیراعظم نے امریکہ کی پروا نہیں کی۔ ایک لاکھ پاکستانی فوجیوں نے سرینڈر کیا۔
Rahul Gandhi on Operation Sindoor: پاکستان کو جانکاری کیوں دی؟ حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں تھی… راہل گاندھی نے مودی حکومت پر بولا بڑا حملہ
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لوک سبھا میں آپریشن سندور پربحث میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپریشن سندورکی وزیردفاع کی تقریرسن رہا تھا۔ انہوں نے وقت بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور22 منٹ میں مکمل ہوا۔ اس کے بعد ہم نے پاکستان کوبتایا کہ ہم نے فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا ہے۔ کیا یہ وزیر دفاع کے الفاظ ہونے چاہئیں؟ یہ کیسی قوت ارادی ہے؟ اس حکومت میں لڑنے کی طاقت نہیں تھی۔
Rahul Gandhi’s compassionate move: راہل گاندھی کا ہمدردانہ اقدام، پاکستانی گولہ باری سے یتیم ہونے والے 22 بچوں کی تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان
راہل گاندھی نے عریبہ فاطمہ اور زین علی سے ملاقات کی جن کے اہل خانہ ان حملوں میں مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تم پر فخر ہے، تمہارا درد میرا درد ہے۔ لیکن اب تمہیں ہمت سے کام لینا ہے، دل لگا کر پڑھائی کرنی ہے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
Best wishes to Divya Deshmukh: دیویہ دیشمکھ کی تاریخی فتح پر ملک بھر میں جشن، وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور اپوزیشن لیڈروں کی مبارکباد
دیویہ دیشمکھ کی یہ فتح نہ صرف ایک عالمی اعزاز ہے بلکہ ایک نئی نسل کے اعتماد اور محنت کی گواہی ہے۔ ان کی کامیابی نے شطرنج کے کھیل کو ایک بار پھر بھارت میں مرکز توجہ بنا دیا ہے، اور قوم بھر میں ان کے اعزاز میں جشن کا ماحول ہے۔
Dr. Naseer Hussain condemns the arrest of nuns from Kerala:کیرلہ کی دو راہباوں کی چھتیس گڑھ میں مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتاری،ڈاکٹر ناصر حسین نے کی مذمت
ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ یہ سلسلہ اعتماد اور آئینی حقوق کو ختم کر رہا ہے، اور انہوں نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ان کا موقف ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور اس شرمناک سلوک کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔





