Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025: ”پاکستان کی گولی کا پھردیں گے گولے سے جواب اوربہار میں بنوائیں گے گولہ…“ دربھنگہ کی ریلی سے امت شاہ نے عظیم اتحاد پرلگایا بڑا الزام

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تشہیرکے آخری دن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کوگولے سے جواب دینے اور گولہ بہارمیں بنانے کا اعلان کیا۔

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تشہیرکا آج آخری دن ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی پوری طاقت لگاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں عوامی جلسے کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے آپریشن سندورکا بھی ذکرکیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کی گولی کا گولہ سے جواب دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ گولے بہارمیں بنائے جائیں گے۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے عوامی جلسے میں کہا کہ ابھی پہلگام میں دہشت گردوں نے بے قصور سیاحوں کوماردیا۔ مودی جی بہارکی سرزمین سے کہہ کرگئے تھے۔ اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔ فوج نے آپریشن سندورکے ذریعہ پاکستان کے گھرمیں گھس کردہشت گردوں کا صفایا کیا تھا۔ اگرپاکستان پھرسے گولی چلانے کی ہمت کرے گا توجواب گولے سے دیا جائے گا۔ گولہ بھی بہارکے ڈیفنس کاریڈورمیں بنایا جائے گا۔

ایودھیا سے سیتامڑھی تک ریل لائن: امت شاہ

امیت شاہ نے کہا کہ 850 کروڑ روپے کی لاگت سے ماں سیتا کے لیے وقف ایک مندرکی تعمیر کی جا رہی ہے، جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی اورجہاں انہوں نے آخری وقت گزارا تھا۔ متھیلا کی اس سرزمین پر ہرجگہ ماں سیتا کے لیے وقف عظیم الشان مندربنا کر، ہم انہیں رامائن کی ثقافت سے بھی جوڑیں گے۔ ہم ایودھیا اورسیتامنی کے درمیان 4500 کروڑروپئے کی لاگت سے ریلوے لائن بچھا رہے ہیں۔

راہل بابا نے نکالی تھی دراندازبتاؤ یاترا: امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ڈھائی ماہ پہلے راہل بابا یہاں آئے تھے اورایک یاترا نکالی تھی، جو’’گھس پیٹھیا (درانداز) بچاؤ یاترا‘‘ تھی۔ لالوپرساد یادواورراہل گاندھی دراندازوں کوبچانا چاہتے ہیں۔ یہ کتنی بھی یاترا نکال لیں، لیکن ہم ملک سے دراندازوں کومنتخب کرکے باہرنکالنے کا کام کریں گے۔

لالو یادونے کیا 12 لاکھ کروڑروپئے کا گھوٹالہ: امت شاہ

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ لالو پرساد یادو نے بھی کافی کچھ کیا ہے۔ چارہ گھوٹالہ کیا، لینڈ فارجاب اسکیم کیا، ہوٹل بیچنے کا گھوٹالہ سیلاب راحت گھوٹالہ، بھرتی گھوٹالہ کیا اوراے بی ایسکپورٹ کا گھوٹالہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالو-رابڑی نے اتنے گھوٹالے کئے اورکانگریس نے 12 لاکھ کروڑروپئے کے گھپلے- گھوٹالے کئے ہیں۔ یہ بہارکا بھلا کرسکتے ہیں کیا؟ وزیراعظم مودی 11 سال سے اقتدارپرقابض ہیں اورنتیش بابونے 20 سال اقتدارکیا۔ نتیش بابواورمودی جی پرذرہ برابربھی بدعنوانی کا الزام نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read