Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ شکایت کرنے والے ناتھورام گوڈسے اورگوپال گوڈسے کی اولاد ہیں، جن کی تاریخ پُرتشدد سرگرمیوں سے جڑی رہی ہے۔ اس دوران راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈر رونیت سنگھ بٹو اورترویندرسنگھ مرواہ کا بھی ذکرکیا۔

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں ووٹنگ خامیوں پر خاموش ہیں۔ ریڈی نے ووٹوں میں 12.5 فیصد کے فرق کو سنگین بتایا۔

کانگریس نے اپنی ووٹ چوری مہم کومزید تیزکرتے ہوئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیوشیئرکیا، جس میں دو لوگ فرضی ووٹ ڈالتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ویڈیوشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ووٹ کی چوری، آپ کے حقوق کی چوری اورآپ کی پہچان کی چوری ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئرکرکے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھایا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ کے احتجاج میں ہم سب پوچھ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن راہل گاندھی کے سنجیدہ سوالات کا سنجیدہ جواب کیوں نہیں دے سکا؟

راہل گاندھی نے کہا، "حقیقت یہ ہے کہ وہ بات نہیں کر سکتے۔ سچائی ملک کے سامنے ہے۔ یہ لڑائی سیاسی نہیں ہے، یہ لڑائی آئین بچانے کی ہے، یہ لڑائی ایک فرد، ایک ووٹ کی ہے۔ ہم ایک صاف و شفاف ووٹر لسٹ چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے SIR کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

اشوک گہلوت نے سوال کیا کہ اگر راہل گاندھی کا انکشاف کسی تحقیقاتی صحافی یا میڈیا ادارے نے کیا ہوتا تو کیا الیکشن کمیشن ان الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتا یا ان سے حلف نامہ طلب کرتا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا، چین اور روس جیسے ممالک میں بھی ایک پارٹی کی ہی حکومت ہے، وہاں بھی الیکشن کمیشن الیکشن کرواتا ہے۔ ان الیکشن کمیشنوں اور انتخابات کا کیا حال ہے پوری دنیا جانتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہندوستان میں بھی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟

ناگپور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے این سی پی صدرشرد پوارنے کہا کہ انہوں نے ان لوگوں اور کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے درمیان ایک میٹنگ کرائی، لیکن دونوں لیڈران نے آخرکار یہ کہتے ہوئے تجویز مسترد کردی، یہ ہمارا طریقہ نہیں ہے۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا:کاش یہ سنسکار راہل گاندھی میں ہوتے، تو بزرگ لیڈروں کو 'لنگڑا گھوڑا' نہ کہتے۔ انہیں جیوترادتیہ سندھیا سے کچھ تو سیکھنا چاہیے تھا۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ مشق پہلی بار نہیں ہو رہی ہے اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے اسے شروع کیا تھا۔