Bharat Express DD Free Dish

Suresh Chaudhary joins Congress: دیولی اسمبلی کے سنگم وہار اے وارڈ سے سابق کارپوریٹر سریش چودھری کانگریس میں ہوئے شامل، کہا- پارٹی کی نظریاتی سوچ پر ہے اعتماد

ابھیشیک دت نے کہا کہ سریش چودھری کے کانگریس میں شامل ہونے کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، جنہیں اعلیٰ کانگریسی قیادت اور ریاستی صدر کی منظوری کے بعد پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ سریش چودھری کا عوامی خدمات کا طویل تجربہ ہے۔ وہ 2017 سے 2022 کے دوران کارپوریٹر رہے۔

سابق کارپوریٹر سریش چودھری کانگریس میں شامل۔

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق میونسپل کارپوریٹر سریش چودھری نے باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی انچارج قاضی نظام الدین، اے آئی سی سی کے سکریٹری ابھیشیک دت، دہلی پردیش کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انیل بھاردواج اور ضلع صدر ویرندر شرما نے پارٹی کا دوپٹہ پہنا کر کانگریس میں شامل کیا۔

سریش چودھری نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت اور کانگریس کی نظریاتی پالیسیوں پر یقین ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر سینئر لیڈران جگجیون شرما، چندرکانت گیری اور انیرُدھ شرما بھی موجود تھے۔ دیولی اسمبلی حلقہ سے سریش چودھری سینکڑوں کارکنان، جن میں آدھی سے زیادہ تعداد خواتین کی تھی، کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے۔

قاضی نظام الدین نے کہا کہ سریش چودھری نے کانگریس کی فکر، اصولوں اور پالیسیوں کے ساتھ ساتھ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی قیادت پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کا دامن تھاما ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے موجودہ حالات کسی سے چھپی نہیں ہے، آج ہمیں ایک ہو کر عوام کے ووٹ لے کر ان کے ساتھ دھوکہ کرنے والوں کے خلاف سیدھی لڑائی لڑنی ہے۔

کانگریس میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ابھیشیک دت نے کہا کہ سریش چودھری کے کانگریس میں شامل ہونے کے فیصلے کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں، جنہیں اعلیٰ کانگریسی قیادت اور ریاستی صدر کی منظوری کے بعد پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ سریش چودھری کا عوامی خدمات کا طویل تجربہ ہے۔ وہ 2017 سے 2022 کے دوران کارپوریٹر رہے۔ آج دہلی میں حکمران بی جے پی نے جو حالات پیدا کیے ہیں، وہ سب کے سامنے ہیں۔ حیرانی کی بات ہے کہ جو لوگ 11 سال دہلی کی حکومت میں رہے، وہی آج اپنی ناکامیوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی موجودہ بدحالی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔

کانگریس پارٹی زمینی سطح پر ہوگی مضبوط

انیل بھاردواج نے کہا کہ سابق کارپوریٹر سریش چودھری اور ان کے سینکڑوں کارکنان کی آمد سے کانگریس پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس دہلی کو کانگریس نے 15 برسوں میں سنوارا تھا، اسے گزشتہ 12 سالوں میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے نظرانداز کر کے تباہ کر دیا۔ انہوں نے جھگی جھونپڑی بستیوں کو اجاڑا، سڑک، تحفظ، صحت اور آلودگی جیسے مسائل پر کوئی کام نہیں کیا۔ پچھلے آٹھ مہینوں میں بی جے پی ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read