آچاریہ پرمود کرشنم۔
نئی دہلی: مشہور مذہبی رہنما، ادیب اور سماجی مفکر آچاریہ پرمود کرشنم نے حال ہی میں لائیو ٹائمس کے خصوصی پروگرام پوائنٹ بلیـنک میں صحافی دیپک چورسیہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی اہم موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کی گفتگو میں کلکی دھام کی پیش رفت، ملک کی سیاست، حزبِ اختلاف کے رویّے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر کھل کر بات ہوئی۔
اوتار سے پہلے بنایا جا رہا ہے کلکی دھام
آچاریہ پرمود کرشنم نے بتایا کہ اترپردیش کے سنبھل میں تعمیر ہو رہا شری کلکی دھام ایک تاریخی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا، “کلکی دھام دنیا کا پہلا ایسا دھام ہے جو بھگوان کے اوتار سے پہلے قائم ہو رہا ہے۔ اس کا سنگِ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اپنے ہاتھوں سے کیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ 2029 تک اس کی پران پرتیشٹھا مکمل ہو جائیں۔”
راہل گاندھی پر آچاریہ پرمود کرشنم کی تنقید
پروگرام کے دوران آچاریہ پرمود کرشنم نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور ان کی جماعت ملک کے مسلمانوں کو خوف دکھا رہی ہے کہ اگر انہیں ووٹ نہیں دیا تو ان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ 1947 میں محمد علی جناح نے بھی یہی کیا تھا، مسلمانوں کو گمراہ کر کے ملک کا بٹوارہ کیا۔ آج راہل گاندھی اسی روش پر چل رہے ہیں۔
پی ایم نے مذہب کی بنیاد پرنہیں کیا بھید بھاؤ
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی مذہب کی بنیاد پر بھید بھاؤ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا مودی جی نے کبھی کہا کہ وہ صرف ہندوؤں کے وزیر اعظم ہیں؟ انہوں نے تو ہمیشہ کہا ہے کہ وہ 140 کروڑ بھارتیوں کی آواز ہیں اور ان 140 کروڑ میں مسلمان بھی شامل ہیں۔
راہل گاندھی کے الیکشن کمیشن پر الزام کے جواب میں آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن چور ہے، تو اسی کمیشن سے آپ رکنِ پارلیمان بنے ہیں۔ جب آپ جیتتے ہیں تو کمیشن چور نہیں ہوتا، جب ہارتے ہیں تو کمیشن چور بن جاتا ہے؟ یہ نیت میں خرابی ہے، نیتا میں نہیں۔
رام مندر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ میں خود اُس وقت کانگریس میں تھا۔ جب سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ایودھیا میں رام مندر بننا چاہیے، تب بھی راہل گاندھی وہاں نہیں گئے۔ اگر کسی کے دل میں رام کے لیے شردھا نہیں ہے تو اسے رام مندر نہیں جانا چاہیے۔
راہل گاندھی نے کبھی بھارت ماتا کی جے نہیں بولا
انہوں نے راہل گاندھی پر ایک جذباتی سوال بھی اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کی 30-35 سال کی صحافت ہے، کبھی سنا کہ راہل گاندھی نے اسٹیج پر جا کر ‘بھارت ماتا کی جے’ یا ‘وندے ماترم’ کہا ہو؟ ان کے منہ سے ایک بار بھی ‘بھارت ماتا کی جے’ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو وزیر اعظم مودی سے اختلاف ہے تو وہ ملک کے اندر اظہار کرے، لیکن بیرونِ ملک جا کر کہنا کہ ہندوستان میں جمہوریت نہیں ہے یا مسلمان غیر محفوظ ہیں، یہ سراسر غلط ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان جتنا بھارت میں محفوظ ہے، اتنا کسی اور ملک میں نہیں، یہاں تک کہ عرب ممالک میں بھی نہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


