Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

گزشتہ سال ستمبر میں اپنے امریکہ دورہ کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے سکھوں کو لے کر دیے گئے بیان پر کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ چار/ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اس کیس میں زیر التواء درخواست کو سننے کے بعد خارج کر دیا۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجے رائے نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حوالے سے کانگریس نے دیر رات اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے اپنے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بکرم سیٹ سے کانگریس نے انل کمار سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہمیں 2029 کی تیاری کرنی چاہیے۔ تیجسوی یادو 2025 میں وزیر اعلیٰ بنیں گے، اور ہم نہیں بنیں گے۔ تو پھر ہم اپنا ووٹ شیئر، سپورٹ بیس اور سیٹیں کیوں کم کرتے رہیں؟

 آر جے ڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ 243 سیٹوں میں سے "کم از کم نصف" پر مقابلہ کرے گی۔ ذرائع نے تاخیر کا ذمہ دار کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور مکیش ساہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو ٹھہرایا۔

 سب سے بڑا تنازعہ کانگریس کو لے کر سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی کانگریس کو 50 سے زیادہ سیٹیں دینے کے لیے تیار نہیں ہے، جب کہ کانگریس اپنی پرانی حمایت اور نشستوں کی بنیاد پر زیادہ حصہ چاہتی ہے۔

وی آئی پی اور جے ایم ایم جیسے اتحادی بھی اپنی نشستوں میں حصہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ قابل احترام نشستیں چاہتے ہیں۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سیٹوں پر نظریہ کو ترجیح دیں گی

امریکی حکومت کے سابق سینئر اہلکار ریمنڈ وِکری نے آئی اے این ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ ہندوستانی لیڈران کو ،چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے وابستہ ہوں، ہندوستانی اقدار اور مفادات کے حق میں بات کرنی چاہیے۔

پوسٹر لگانے والے آریان مشرا نے کہا کہ "راہل گاندھی ہی آج کے اصلی رام ہیں"، جو مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی تاناشاہی جیسے راون سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق کانگریس ہی واحد طاقت ہے، جو موجودہ "سیاسی  تاناشاہی" کو ختم کر سکتی ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: سچائی، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے اصولوں سے بھارت کو متحد کرنے والے باپو کے نظریات ہمیں نفرت کے سامنے امن، بھائی چارے، سچائی اور انسانیت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو جینتی کے موقع پر سچے دل سے نمن۔

24 ستمبر کو لیہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران حالات بگڑ گئے تھے، مشتعل ہجوم نے بی جے پی کے دفتر کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔