Rahul Gandhi launches newsletter: راہل گاندھی نے نیوز لیٹر کا کیا آغاز، ووٹ چوری کے الزام پر الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر حملہ تیز
کانگریس نے بہار اور کرناٹک میں مبینہ انتخابی بدعنوانیوں کی تحقیقات کو اجاگر کرنے کے لیے مہم کو مزید تقویت دی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی الیکشن کمیشن کو بنایا نشانہ
راہل گاندھی کے ’ہائیڈروجن بم ‘ والے بیان پربرہم ہوئے بی جے پی ایم جگدمبیکا پال، کہا- “استعفیٰ دو اورمعافی مانگو”
بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے راہل گاندھی پرزبردست تنقید کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو اپنے ’ہائیڈروجن بم‘ والے بیان پرملک سے معافی مانگنی چاہئے۔
’اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے، مودی جی ملک کو چہرہ نہیں دکھا پائیں گے‘، پٹنہ میں راہل گاندھی کا ووٹ چوری پر نئے انکشاف کا اعلان
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے’’ووٹرادھیکاریاترا‘‘ کی اختتامی ریلی میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مہادیوپورہ میں’ووٹ چوری‘ کی حقیقت کوبے نقاب کیا تو ہم نے ایٹم بم گرایا، لیکن اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیڈروجن بم کے بعد مودی جی اس ملک کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔
Rahul Gandhi thanks Akhilesh Yadav: ’’دو بھائی…ووٹ چوروں کی تباہی…‘‘، راہل گاندھی نے اکھلیش یادو کا ادا کیا شکریہ
ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام سے شروع ہوئی تھی۔ یہ 16 دن کی یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزری اور 1300 کلومیٹر کا یاترا مکمل کرنے کے بعد یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔
Tejashwi’s attack on BJP: تیجسوی نے بی جے پی کو بنایا نشانہ، کہا- میرا ویژن ابھی نہیں ہوا شروع
تیجسوی یادو نے کہا کہ اس یاترا میں اکھلیش یادو سمیت کئی لوگوں نے حصہ لیا اور آنے والے دنوں میں ملک کا ہر بچہ ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے پیغام کو سمجھے گا۔ ہمیں لگتا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے۔
Rahul Gandhi Tejashwi Yadav Bihar Yatra: اکھلیش یادو، راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی ووٹر ادھیکار یاترا میں شامل، اکھلیش -بی جے پی کا بہار سے بھی ہوگا صفایا ، جیسے اودھ سے ہوا
اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی نہ صرف عوام کا حق چھین رہی ہے بلکہ ووٹ چوری جیسا سنگین جرم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی سب کی توہین کرتی ہے، ووٹ چوری سب سے بڑا اپمان ہے۔
بہارمیں وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کئے جانے سے برہم ہوئے امت شاہ، کہا-”جتنا آپ مودی جی کو گالی دوگے، اتنا…“
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کئے گئے نازیبا تبصرہ سے متعلق ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا۔
کانگریس کے اسٹیج سے وزیراعظم مودی کو گالی دینے کے معاملے میں گرفتاری، پولیس نے ملزم رفیق رضوی کو کیا گرفتار
دربھنگہ کے اتربیل میں ریلی کے دوران اسٹیج سے وزیراعظم مودی کو نازیبا الفاظ کہے گئے تھے۔ یہ پروگرام یوتھ کانگریس سے وابستہ محمد نوشاد نے کروایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی باہری شخص نے اسٹیج سے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔
Acharya Pramod’s strong attack on Rahul Gandhi: مودی کو گالی— آچاریہ پرمود کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، سیاست چھوڑنے کا دیا مشورہ
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آچاریہ پرمود نے راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ وہ پہلے بھی کانگریس قیادت سے ناراضی اور اختلافات کا اظہار کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی نے انہیں معطل بھی کیا تھا۔
Amit Shah Blasts Congress for Disrespecting PM Modi’s Mother: وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم مودی کو ماں کی گالی دینے کے معاملے میں کانگریس کو لیا آڑے ہاتھ، کہا-کانگریس میں تمام حدیں پار کر دیں
وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک غریب ماں کے بیٹے کی کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔





