نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے آج یعنی 5 نومبرکوایک اورپریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی۔ اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیئے۔ اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل کی ماڈل ہے۔ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی۔ 5 الگ الگ کٹیگری میں ووٹ چوری ہوئی۔
ماڈل کی تصویر دکھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اس نے 10 بوتھون پر 22 بار ووٹ کیا۔ ہربار نام الگ الگ تھے۔ ہریانہ میں جو 25 لاکھ ووٹ چوری ہوئے ہیں، یہ ان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ چوری 5 کٹیگری میں ہوئی۔ 5,21,619 ڈپلیکیٹ ووٹرس ہیں۔ 93,174 انویلیڈ پتے ہیں۔ 19,26,351 بلک ووٹرز ہیں۔ فارم 6 اور فارم 7 کا غلط استعمال ہوا ہے۔ یہ ایک سینٹرلائیزڈ آپریشن ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے پاس ’ایچ‘ فائلس ہیں اوریہ اس بارے میں ہے کہ کیسے ایک پوری ریاست کوچرا لیا گیا ہے۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ انفرادی حلقوں میں نہیں، بلکہ ریاستی اورقومی سطح پرہورہا ہے۔ ہمیں ہریانہ میں ہمارے امیدواروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کچھ غلط ہے اورکام نہیں کررہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ان کی ساری پیشین گوئیاں الٹی ہوگئیں۔ ہم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرمیں اس کا تجربہ کیا تھا، لیکن ہم نے ہریانہ پرتوجہ مرکوز کرنے اوروہاں جوکچھ ہوا تھا، اس کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا فیصلہ کیا۔
راہل گاندھی نے الیکشن کے نتائج سے متعلق کیا بڑا دعویٰ
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



