Bharat Express DD Free Dish

Vote Chori

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران مسودہ ووٹر لسٹ سے باہر ہونے والے لاکھوں ووٹروں کو بڑی راحت دی ہے۔ دہلی، مہاراشٹر سمیت 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایسے ووٹروں کو دوبارہ اپنا نام درج کرانے کا موقع ملے گا۔ سپریم کورٹ کی سختی اور مختلف سطحوں سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کے معاملے پر اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل نہ ڈالنے اور ایوان کو چلنے دینے کی اپیل کی۔ شاہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن ایس آئی آر پر بحث کرنا چاہتی ہے تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔

 ریلی میں شرکت کرنے والوں کو صرف مقررہ دروازوں سے داخلے کی اجازت ہوگی، جہاں میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ان کی تلاشی لی جائے گی۔ حکام کا اندازہ ہے کہ رام لیلا میدان میں 45 ہزار سے 50 ہزار افراد کے آنے کی گنجائش ہے، لیکن کرسیاں لگانے، حفاظتی حصار بنانے اور آمد و رفت کے راستے مختص کرنے کے بعد تقریباً 30 ہزار سے 40 ہزار افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔بھیڑ کو بے قابو ہونے اور بھگدڑ جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے میدان میں اضافی جگہ بھی خالی رکھی جائے گی۔ ا

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں نگرانی اور الیکشن کمیشن کی ادارہ جاتی خودمختاری جیسے اقدامات ضروری ہیں۔ صرف مشین بدلنے سے انتخابات نہیں جیتے جاتے اور محض سوال اٹھانے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، ہریانہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا دعویٰ

کانگریس کا ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام، 13,150 ووٹروں کے نام اور والد کے نام تبدیل کرنے، 804 نام حذف کرنے اور 2,600 نئے نام شامل کرنے کا دعویٰ؛ الیکشن کمیشن نے متعلقہ افسر اور آپریٹر کو ہٹاکر جواب طلب کیا

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے میں حکومت کے ضدی رویے کی وجہ سے دیوالی تک مظاہرے جاری رہنے پر نقصان 10000کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے خلاف احتجاج تیز ہو رہے ہیں۔ فرانس، بیلجیم، پرتگال، اٹلی، البانیہ، ترکی، ارجنٹینا اور امریکہ میں لوگ حکومتوں کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر سے کارکنوں کو جمع کرنے کے لیے کانگریس نے تنظیمی سرگرمیاں تیز کیں

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کئی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ساتھ عوام کے جم غفیر نے سپریم کورٹ تک مارچ میں لیا حصہ