Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi jumped into the deep water: راہل گاندھی نے بھرے پانی میں لگا دی چھلانگ، اپوزیشن لیڈر کو تالاب میں کیوں کودنا پڑا؟

انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے بیگوسرائے میں ماہی گیروں کے ساتھ تالاب میں اتر کر مچھلی پکڑی۔ کانگریس نے اس کی ویڈیو شیئر کی۔

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں اب چند ہی دن باقی ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کے بڑے لیڈر انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اتوار کو بیگوسرائے پہنچے جہاں انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا، مگر اس بار ان کا انداز کچھ مختلف نظر آیا۔

مقامی ماہی گیروں سے ملاقات

راہل گاندھی نے انتخابی مہم کے دوران وہاں کے مقامی ماہی گیروں سے ملاقات کی جو تالاب میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ انہوں نے تالاب میں چھلانگ لگا کر ان کے ساتھ مچھلی پکڑنے کے روایتی عمل میں حصہ لیا۔ ان کے ساتھ وی آئی پی پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی اور کانگریس لیڈر کنہیا کمار بھی تالاب میں اترے۔ تینوں لیڈروں نے دیہاتیوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔

عوام میں خوشی کی لہر

راہل گاندھی کو تالاب میں مچھلی پکڑتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔ لوگوں نے تالیاں بجائیں، نعرے لگائے اور کہا کہ ایسا منظر انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ دیہاتیوں نے کہا کہ کوئی بڑا لیڈر اگر اس طرح ہماری روایت کو اپنائے تو یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اس خاص لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ راہل گاندھی نے ماہی گیروں سے ان کے کام سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے ماہی گیر برادری کے لیے عظیم اتحاد کی منصوبہ بندیوں کا بھی ذکر کیا۔

عظیم اتحاد کا وعدہ

عظیم اتحاد  نے وعدہ کیا ہے کہ لِین پیریڈ یعنی تین مہینوں کے دوران ماہی گیر خاندانوں کو پانچ ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مچھلی پالنے کے بیمہ منصوبے، مارکیٹ کی دستیابی، ہر بلاک میں مچھلی بازار اور تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ندیوں اور تالابوں کے احیاء کے لیے آبی ذخائر کی نئی پالیسی لائی جائے گی اور روایتی ماہی گیروں کو ترجیح دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read