Bharat Express DD Free Dish

Bihar politics 2025

بھوجپوری سپر اسٹار کھیساری لال یادو نے بہار اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے اپنی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، نئے گانوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا اور پون سنگھ پر سخت حملہ کیا۔ ساتھ ہی مندر مخالف بیان پر صفائی دیتے ہوئے تعلیم اور روزگار کو اہم قرار دیا۔

بہار میں این ڈی اے کی نئی حکومت تشکیل پا چکی ہے۔ نتیش کمار نے 26 وزراء کے ساتھ حلف لیا، جن میں تین خواتین وزیر بھی شامل ہیں: لیشی سنگھ، رما نشاد اور شریسی سنگھ۔ تینوں نے اپنی اپنی نشستوں پر 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو دسویں بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دی اور انہیں ایک باصلاحیت و  تجربہ کار ایڈمنسٹریٹڑ قرار دیا۔ پی ایم مودی نے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا کو ڈپٹی وزیراعلیٰ بننے پر بھی نیک خواہشات پیش کیں اور حلف لینے والے تمام وزیروں کو مبارکباد دی۔

بہار میں نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق دہلی میں میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان منگل کی شام ڈپٹی سی ایم سمراٹ چودھری کے ساتھ سی ایم نتیش کمار حلف برداری سے پہلے ہی تقریب کے مقام پر پہنچ گئے۔ جانئے کیوں؟

بہار میں این ڈی اے کو ملی جیت کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میٹنگ پیر کو صبح 11.30 بجے پٹنا میں ہوگی۔

بہار میں این ڈی اے کی جیت کے بعد کابینہ کی تشکیل اور اتحادی جماعتوں کی حصے داری کا فارمولا طے ہو گیا ہے۔ پیر 17 نومبر کو جے ڈی یو ودھان منڈل کے اجلاس کے بلائے جانے کا امکان ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے پہلے تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم مارجن والی سیٹوں پر دھاندلی کی کوششیں ہو سکتی ہیں، لیکن ہمارے کارکن پوری طرح مستعد رہیں گے۔ انہوں نے افسران اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ گنتی کا عمل منصفانہ اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

راشٹریہ جنتا دل  ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ تیجسوی یادو نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایگزٹ پول کو مسترد کیا اور کہا کہ عظیم اتحاد 14 تاریخ کو کلین سویپ کے لیے تیار ہے۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ منگل 11 نومبر کی صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس مرحلے میں ووٹر 20 اضلاع کی 122 اسمبلی نشستوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔