بہار میں دونوں مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد 14 نومبر کو نتائج آ رہے ہیں۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں زبردست ووٹنگ ہوئی۔ اسمبلی کی کل 243 نشستوں کے لیے 66.91 فیصد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ پہلے مرحلے میں 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ بڑھ کر 68.76 فیصد تک پہنچ گئی۔
آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈرون نے ان ایگزٹ پول کو مسترد کیا
ووٹنگ کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول میں زیادہ تر نے ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بننے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک آئے اعداد و شمار کا این ڈی اے میں شامل جماعتوں نے خیر مقدم کیا ہے، جبکہ آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈرون نے ان ایگزٹ پول کو مسترد کر دیا ہے۔ عظیم اتحاد کے لیڈروں نے کہا ہے کہ بہار میں تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنے گی۔
آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر
اسی دوران آر جے ڈی کے ایم ایل سی کے متنازعہ بیان پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ سنیل سنگھ نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا، “2020 میں چار چار گھنٹے تک ووٹوں کی گنتی رکوا دی گئی تھی۔ پوری عوام سڑکوں پر آ جائے گی اور وہ منظر دیکھنے کو ملے گا جو نیپال میں دیکھا گیا۔
Patna, Bihar: On the 2025 Bihar Assembly elections, RJD MLC Sunil Singh says, “…If there is fraud in the elections, Bihar will be turned into another Nepal or Bangladesh. Ordinary people are vigilant, and our workers and coalition supporters are on alert we will not tolerate… pic.twitter.com/FJgBGgRQ5y
— IANS (@ians_india) November 13, 2025
اس کے بعد ہم لوگ سڑکوں پر اتر جائیں گے۔ اگر اس بار بھی ویسا ہی ہوا تو حالات پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ جس طرح نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں حکومت کے خلاف عوامی لہر اٹھی تھی، ویسی ہی صورتحال یہاں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگ گڑبڑی کر سکتے ہیں، لیکن اگر اس بار ایسا کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



