Khan Sir News:خان سر کی طبیعت بگڑی، ہسپتال میں داخل، بی پی ایس سی امیدواروں کی حمایت میں کر رہے تھے احتجاج
6 دسمبر کو خان سر بہار میں بی پی ایس سی کے 70ویں ابتدائی امتحان کے قواعد میں تبدیلی کو لے کر طلباء کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہفتہ کی صبح ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کی خبر ملی۔
Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار
جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کو گرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش کمار ہے، جو لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے۔
آرجے ڈی لیڈر بیما بھارتی کے گھر کی قرقی، گوپال یادوکا قتل معاملے میں ہوئی کارروائی، دروازہ اور کرسیاں تک لے گئی پولیس
آرجے ڈی لیڈراورسابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ان کے گھرکی قرقی ہوئی ہے۔ اس میں دروازہ، صوفے کی کرسی سمیت گھر کا دیگر سامان کی قرقی-ضبطی ہوئی ہے۔ بھوانی پورواقع بھیٹا گاؤں میں اس کارروائی کے دوران تقریباً 7 تھانون کی پولیس موجود رہی۔
Bharat Bandh: بہار میں بھارت بند کا ملا جلا اثر، سڑکوں پر نکلے لوگ، ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش
حساس علاقوں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور گشت تیز کر دیا گیا ہے۔ حاجی پور اور مظفر پور میں بھی آر جے ڈی اور دیگر بند حامی تنظیموں کے کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس بند کو راشٹریہ جنتا دل اور وکاسیل انسان پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے حمایت دی ہے۔
Muzaffarpur Dalit Girl Murder Case: مظفرپور میں دلت نابالغ کے قتل کا اہم ملزم سنجے رائے گرفتار، بلڈوزر کارروائی کے بعد ملی کامیابی
نابالغ لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے آبروریزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی راکیش کمار نے واضح کردیا ہے کہ نابالغ کی آبروریزی نہیں ہوئی ہے۔
Lawrence Bishnoi Henchmen: گینگیسٹر لارنس بشنوئی کے تین مفرور ساتھیوں کی اطلاع دینے پر انعام، بہار پولیس نے کیا اعلان
میانک عرف سنیل مینا بیرون ملک روپوش ہے۔ تینوں کے نام غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ میں سامنے آئے تھے۔ گوپال گنج کے ایس پی سوارن پربھات نے یہ جانکاری دی۔ ایس پی نے کہا ہے کہ تینوں مفرور کارندوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
Jeetan Sahni Murder : ‘قاتل کو بخشا نہیں جائے گا’، مکیش سہنی کے والد کے قتل پر شہنواز حسین نے اپوزیشن کو بھی دیا پیغام
شہنواز حسین نے کہا کہ مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ نتیش کمار کی حکومت گڈ گورننس کے راستے پر چل رہی ہے۔ مجرموں سے سمجھوتہ نہیں کرتا۔ جس نے بھی اس واقعہ کو انجام دیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Bihar Crime News: بہار کے ارریہ میں بی جے پی لیڈر کی لاش ملنے سے سنسنی، مہلوک کے اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام، پولیس تحقیقات میں مصروف
پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ پولیس ابتدائی طور پر اسے قتل تصور کر رہی ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Hit and run case in Bihar’s Sitamarhi: بہار کے سیتامڑھی میں ہٹ اینڈ رن کیس میں 3 کی موت، 6 زخمی
مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ سنگین صورتحال کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ٹیمپو کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔
Bihar: ڈاکٹرز نہیں تھے… تو کمپاؤنڈر نے خاتون کا کر دیا آپریشن، موت کے بعد زبردست ہنگامہ
معاملے کے بارے میں تھانہ صدر فیض الانصاری نے بتایا کہ خاتون کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔