Bihar Muzaffarpur News: مظفرپور میں پولیس اور مقامی افراد کے درمیان پرتشدد جھڑپ، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کانتیش کمار مشرا نے بتایا کہ پولیس عدالت کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی کر رہی تھی، لیکن اچانک ہجوم نے جان لیوا حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی، تاہم مقامی افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔
Police team attacked in Kaimur: شراب پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم پر حملہ، کئی اہلکار زخمی، بہار کے کیمور ضلع کا واقعہ
پولیس کے مطابق گولی لگنے والے شخص کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسے پیچھے کی جانب سے گولی لگی، جس کے بعد معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور مکمل جانچ کے بعد ہی فائرنگ کی سمت اور اصل حالات واضح ہو سکیں گے۔
Pappu Yadav Arrested: رکن پارلیمنٹ پپویادو گرفتار، گھنٹوں ہنگامہ آرائی کے بعد اٹھا لے گئی پٹنہ پولیس، جانئے پورا معاملہ
بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو 31 سال پرانے معاملے میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پپویادو رات کا حوالہ دیتے رہے، لیکن پولیس نے ایک نہیں سنی اورانہیں گرفتارکرکے لے گئی۔
Bihar Police Mock Drill: سائرن کی گونج سے عدالت میں ہلچل، بھاری پولیس نفری کی اچانک انٹری سے افرا تفری
بہار کے کئی اضلاع میں عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے بعد انتظامیہ مکمل الرٹ موڈ میں آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں سہرسہ ضلع کے سول کورٹ احاطے میں اچانک سیکیورٹی مشق اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ سائرن کی تیز آواز اور بھاری پولیس فورس کی اچانک آمد سے کچھ دیر کے لیے کورٹ احاطے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
Bihar Vaishali police theft case: یہ بہار ہے…! ڈی جی پی کے ضلع کے تھانے دار ہی ’چور‘ ہیں، ہضم کر گئے چھاپہ ماری کا اتنا مال کہ ہو گئے معطل
ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ پولیس نے ایک شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر کے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سونے، چاندی کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔ اس معاملے میں ایس پی نے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
Encounter In Bihar : بہار میں بدلا پولیس کا نظریہ! نئی حکومت کا سمراٹ ایکشن، بیگوسرائے میں پہلا انکاؤنٹر کس کا؟
بہار میں نئی حکومت بنتے ہی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ جیسے ہی سمراٹ نے وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالا، ہفتہ کو بیگوسرائے میں انکاؤنٹر ہوا۔ پولیس کی گولیوں سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا ہے۔
FIR against RJD MLC Sunil Singh: ’انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا‘، آر جے ڈی ایم ایل سی کے بیان پر تنازعہ
راشٹریہ جنتا دل ایم ایل سی سنیل سنگھ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو بہار دوسرا نیپال یا بنگلہ دیش بن جائے گا۔ اس کے بعد پٹنہ پولیس نے ان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔
ASI Aniruddh Kumar Murder Case: بہار انتخابات کے دوران سیوان میں اے ایس آئی کا بہیمانہ قتل، پولیس تحقیقات میں مصروف
سیوان کے دروندا تھانہ علاقے میں تعینات اے ایس آئی انیرودھ کمار کا بدھ کی رات تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ ان کی لاش بساؤں نوکا ٹولا سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Big Encounter in Delhi: دہلی میں انکاؤنٹر کی بڑی کارروائی، بہار کے ’سگما گینگ‘ سے وابستہ چار گینگسٹر ہلاک
دہلی پولس کی کرائم برانچ اور بہار پولس کی ایک خصوصی ٹیم نے مشترکہ طور پر انکاؤنٹر کے اس آپریشن کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر انجام تک پہنچایا ۔
RJD Candidate Shivani Shukla has received death threats: جنگل راج کی ہو رہی ہے واپسی؟ بہار کے اس بااثر شخص کی بیٹی کو ملی گولی مارنے کی دھمکی، پولیس نے بڑھائی سکیورٹی
لالگنج سیٹ سے آر جے ڈی کی امیدوار شیوانی شکلا کو گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے آر جے ڈی امیدوار کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔





