وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پرپٹنہ میں زبردست ہنگامہ، بی جے پی کارکنان نے کانگریس دفترپربولا حملہ، دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں چلے لاٹھی ڈنڈے
پٹنہ میں بی جے پی اورکانگریس کارکنوں کے درمیان وزیراعظم مودی کے خلاف توہین آمیزتبصروں کے خلاف احتجاج میں پرتشدد جھڑپ ہوئی۔ پتھراؤسے کئی کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے اس کے دفترپرحملہ کیا۔ کانگریس نے بہارمیں غنڈہ گردی کا الزام لگایا ہے۔
‘تیجسوی یادوکی جان کو خطرہ، 4 بارمارنے کی ہوئی کوشش’، رابڑی دیوی نے کیا بڑا دعویٰ ایس آئی آر سے متعلق جے ڈی یو-بی جے پی حکومت پر کی سخت تنقید
بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو کی جان کوخطرہ ہے اورانہیں 4 بار مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئیے پورا معاملہ آپ کو بتاتے ہیں۔
Tausif Badshah arrested from Kolkata: چندن مشرا قتل کیس میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، کلیدی ملزم توصیف کولکتہ سے گرفتار
بہار پولیس نے کہا کہ پٹنہ پولیس تمام ملزمان کو مناسب کارروائی کے تحت پٹنہ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس پورے معاملے میں کولکتہ پولیس اور ایس ٹی ایف کا تعاون انتہائی قابل ستائش تھا۔ کولکتہ پولیس کی طرف سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پٹنہ پولیس کو مسلسل تمام ضروری مدد فراہم کی۔
Patna Paras Hospital Murder Case:پٹنہ کے پارس اسپتال میں چندن مشرا کا قتل کرنے والا کلیدی ملزم توصیف بادشاہ گرفتار،پانچوں شوٹر کی ہوئی شناخت
پولیس نے تمام 5 مجرموں کی شناخت کر لی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قتل میں ملوث مجرموں کی تلاش میں پھلواری شریف کے گلستان محلہ میں چھاپہ مارا۔بتادیں کہ پارس ہسپتال کےاندر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
Bihar Crime: بہار میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند، اسپتال میں داخل چندن مشرا کو بدمعاشوں نے ماری گولی
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود چوکیدار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ اس نے جرائم پیشہ افراد کو بغیر چیکنگ کے اسپتال میں کیسے داخل ہونے دیا۔ اس واقعہ سے اسپتال کے سیکورٹی نظام پر بھی سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
Encounter of an accused of Gopal Khemka murder: پٹنہ میں انکاونٹر،گوپال کھیمکا قتل کے ایک مجرم کو پولیس نے کیا ہلاک،ہتھیار فراہم کرنے کا تھا الزام
اطلاع ملتے ہی جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو دونوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوگیا۔اسی دوران پولیس نے راجہ کو گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس قتل کیس میں اومیش کمار نامی شوٹر کو سٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Gopal Khemka shot dead in Patna: بہار میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند، پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا کا گولی مار کر قتل، پولیس تفتیش میں مصروف
واقعے کے بعد ایف ایس ایل (فورنسک سائنس لیبارٹری) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ اب تک کی تحقیقات میں پولیس نے موقع سے دو خالی کارتوس برآمد کیے ہیں، جنہیں فورنسک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال قتل کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔
Narrow escape for Tejashwi Yadav: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے قافلے کو ٹرک نے ماری ٹکر، بال بال بچے تیجسوی یادو، تین سیکورٹی اہلکار زخمی
حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے پر سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے تیجسوی یادو کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی سیکورٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔
Tejaswi Yadav’s big claim: بہار میں شراب پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں 99 فیصد دلت، او بی سی اور قبائلی، تیجسوی یادو نے ریاستی حکومت اور پولیس پر لگائے سنگین الزامات
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ بہار میں پولیس شراب پر پابندی کے قانون کا استعمال ریاست کے غریبوں کے ’’ذہنی اور معاشی استحصال‘‘ کے لیے کر رہی ہے۔
امارتِ شرعیہ پھر دو گروپوں میں ہوئی تقسیم، نتیش کمار کی پولیس کی موجودگی میں کس نے کیا دفتر پرحملہ
امارتِ شرعیہ بہار، جھارکھنڈ اوراڈیشہ کے مسلمانوں کا ایک مضبوط ادارہ ہے، جسے کمزورکرنے کی کوشش کی گئی تاکہ امت کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹائی جا سکے۔ دونوں گروپوں کی طرف سے مختلف طرح کے دعوے کئے جا رہے ہیں، لیکن موجودہ قیادت نے تختہ پلٹنے کی بات کہی ہے اور جے ڈی یو کو وہ سازش کا حصہ تسلیم کررہے ہیں۔





