Bharat Express DD Free Dish

Gopal Khemka shot dead in Patna: بہار میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند، پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا کا گولی مار کر قتل، پولیس تفتیش میں مصروف

واقعے کے بعد ایف ایس ایل (فورنسک سائنس لیبارٹری) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ اب تک کی تحقیقات میں پولیس نے موقع سے دو خالی کارتوس برآمد کیے ہیں، جنہیں فورنسک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال قتل کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔

بہار میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدمعاشوں کے حوصلے بلند دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعہ کی دیر رات بدمعاشوں نے امن و امان کو چیلنج کیا اور معروف صنعت کار گوپال کھیمکا کا قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

کھیمکا کے قتل کے بعد مچ گیا ہڑکمپ

گاندھی میدان تھانہ علاقہ کے رام گولم چوک کے قریب کھیمکا کے قتل کے بعد شہر میں ہڑکمپ مچ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، جس کے بعد ہفتے کی صبح اس کی لاش کو ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔

قتل کی وجوہات جاننے میں جٹی پولیس

واقعے کے بعد ایف ایس ایل (فورنسک سائنس لیبارٹری) کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ اب تک کی تحقیقات میں پولیس نے موقع سے دو خالی کارتوس برآمد کیے ہیں، جنہیں فورنسک تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال قتل کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔

ابھی تک نہیں ملا کوئی ٹھوس سراغ

اس پورے معاملے پر ٹاؤن ڈی ایس پی-2 پرکاش نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہم معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ قریب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تمام ممکنہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا ہے، لیکن تفتیش مسلسل جاری ہے۔‘‘

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس

بہار پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’گاندھی میدان تھانے کے تحت گولی لگنے سے ایک تاجر کی موت کے حوالے سے اطلاع ملی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ موقع سے کچھ خول برآمد ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read