A teacher shot dead in Sheikhpura: ’’ہمارا گاؤں برہمنوں کا ہے…میرے شوہر کی ان سے دشمنی تھی…‘‘، بہار کے شیخ پورہ میں دِن دَہاڑے ٹیچر پر فائرنگ
تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچے شیخ پورہ کے اے ایس پی ڈاکٹر راکیش کمار نے میڈیا کو بتایا، ’’آج صبح تقریباً 9.30 بجے شیوالا تھانہ علاقے میں ایک واقعہ پیش آیا، ہم اہل خانہ سے بات کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ذاتی دشمنی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
Bihar Crime News: موبائل گیمز اور جوئے کی لت نے بنا دیا بیٹے کو ماں باپ کا قاتل، بہار کے اس ضلع کی سنسنی خیز واردات
ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران کچھ شواہد ملے اور پھر ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بیان اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پولیس کے شک کی تصدیق ہو گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Bihar Crime News: بہار میں دو بین ریاستی اسلحہ اسمگلر گرفتار، بڑی تعداد میں کارتوس برآمد
ملزمان کی شناخت اوبرا تھانہ کے گورتارا گاؤں کے رہنے والے سالک کمار سنگھ اور چیچڑی گاؤں کے رہنے والے اتم کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سے 12 بور کے 260 کارتوس، .32 بور کے 500 کارتوس اور 315 بور کے 60 کارتوس سمیت کل 820 کارتوس برآمد ہوئے۔
Disabled couple murdered in Banka: بہار کے بانکا میں معذور جوڑے کو پیٹ پیٹ کر کر دیا گیا قتل، علاقے میں پھیلی سنسنی
بتایا جا رہا ہے کہ یہ جوڑا گاؤں سے کچھ فاصلے پر ایک سنسان جگہ پر اپنی زمین پر جھونپڑی نما مکان بنا کر اور کھیتی باڑی کا کام کر کے برسوں سے رہ رہے تھے۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے گھر میں صرف دو لوگ رہتے تھے۔
Bihar Crime News: بہار میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک، 2 کانسٹیبل زخمی
سیکریا تھانے کے ایس ایچ او ششی کانت پانڈے نے کہا، ’’ملزمان نے سڑک کے بیچ میں بائک کھڑی کر رکھی تھی۔ جب دونوں کانسٹیبلوں نے انہیں بائک ہٹانے کے لیے کہا تو وہ لڑ پڑے اور ان پر گولی چلا دی۔ حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ اسے جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔ ماضی میں بھی اس کا مجرمانہ ریکارڈ ہے۔
RJD Pankaj Yadav attacked : بہار میں آرجے ڈی کے بڑے لیڈر پنکج یادو کو مجرموں نے ماری گولیاں،صبح کی سیر کو نکلے تھے پنکج
آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ یہ کیسی گورننس ہے؟ کیسی گڈ گورننس؟ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گولیاں ماری جارہی ہیں۔ اتر پردیش اور بہار کے حالات میں اب زیادہ فرق نہیں ہے۔ بہار میں جرائم اور مجرموں کا بول بالا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ حکومت کی طاقت ختم ہو چکی ہے۔
Fake IPS arrested in Bihar: بہار میں فرضی آئی پی ایس بن کر گھوم رہا تھا نوجوان، جمئی پولیس نے کیا گرفتار
جمئی پولیس نے جس فرضی آئی پی ایس کو گرفتارکیا ہے، اس کا نام متھلیش کمار ہے، جو لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے۔
Bihar Crime: نوادہ کے مہادلت ٹولہ میں غنڈوں نے گولی چلائی، 80 گھروں کو کیا نذرِِ آتش
متاثرہ گاؤں والوں نے بتایا کہ آگ میں بہت سے مویشی وغیرہ جل کر خاکستر ہو گئے۔ گھر کا سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے اور رہائش کا مسئلہ درپیش ہے۔
Gun factory busted in Bhojpur: بہار کے بھوجپور میں بندوق بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، سات گرفتار
ایس پی یادو نے کہا کہ نیا بھوجپور پولیس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ اور بی این ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ملزمان کے روابط کی بھی تفتیش کر رہی ہے جن کو بندوقیں فراہم کی جا رہی تھیں۔
Bihar News: خالی گھر میں ملنے آیا تھا جوڑا، تبھی آگیا لڑکی کا بھائی، دونوں پر شیشے کی بوتل سے کر دیا حملہ، اور پھر…
جمعہ کی صبح اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم (لڑکی کے بھائی) کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔