Bharat Express

Bihar Crime News

پولیس گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ چرس کہاں سے لائی جا رہی تھی اور کہاں سپلائی کی جانی تھی۔ پولیس اس پورے معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

جیتن سہنی قتل کے سانحہ کے بعد تیجسوی یادو نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے نتیش حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آتنک راج قائم ہوچکا ہے اور ڈبل انجن کی حکومت میں مجرمین کے حوصلے بلند ہیں۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ پولیس ابتدائی طور پر اسے قتل تصور کر رہی ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

معاملے کے بارے میں تھانہ صدر فیض الانصاری نے بتایا کہ خاتون کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ سرمیرا تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ واقعہ کے بارے میں تھانہ صدر وویک راج نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے پر اسے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپیندر منڈل کے 26 سالہ بیٹے ابھیشیک کمار کی شادی حویلی کھڑگپور تھانہ علاقہ کے دھپری گاؤں کے رہنے والے وریندر سنگھ کی بیٹی کنچن کماری سے ہوئی تھی۔ بیوی کنچن دیوی کا برا حال ہے، شادی کے چھ ماہ بعد ہی شوہر کو کھونے پر رو رہی ہے۔