Bharat Express

Bihar News: بہار میں ایک بار پھر سنسنی خیز واردات، اسکول جانے والی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، مزاہمت کرنے پر کیا زد و کوب پھر زمین میں زندہ دفنا دیا

متاثرہ سرمیرا تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ واقعہ کے بارے میں تھانہ صدر وویک راج نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے پر اسے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

بہار میں سنسنی خیز واردات

پٹنہ: بہار کے نالندہ میں بدمعاشوں نے اسکول جانے والی لڑکی کی پٹائی کردی۔ دراصل لڑکی نے چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد بدمعاشوں نے اسے مارا پیٹا اور پھر مٹی کھود کر زندہ دفن کرنے کی کوشش بھی کی۔ لڑکی کو VIMS پاواپوری میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ علاقہ کے سونبرسا کھنڈا میں پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

کچھ دور جانے کے بعد کچھ بدمعاشوں نے اس کا پیچھا کیا

واقعے کے حوالے سے متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ وہ صبح ناشتہ کرنے کے بعد گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن گاڑی چھوٹنے پر وہ پیدل اسکول کے لیے روانہ ہوگئی۔ کچھ دور جانے کے بعد کچھ بدمعاشوں نے اس کا پیچھا کیا اور اسے چھیڑنا شروع کردیا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو بدمعاشوں نے اسے بے رحمی سے مارا اور سونبرسا کھنڈہ میں اسے زمین میں دفن کرنے کی کوشش کی۔

تشویشناک  ہے لڑکی کی حالت

اس نے بتایا کہ گاؤں کا ایک شخص وہاں سے گزر رہا تھا، اس نے اسکول کے بیگ سے ڈائری نکالی اور اس میں لکھے پتے پر گھر والوں کو اطلاع دی۔ جب اسے مٹی سے نکالا گیا تو لڑکی کے چہرے پر زخم کے گہرے نشان تھے اور اس کا چہرہ سوجا ہوا تھا۔ اسے فوری طور پر بنیادی مرکز صحت میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں VIMS ریفر کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی 8 گھنٹے کی تفتیش کے بعد باہر آئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو، دکھایا الگ انداز

 سرمیرا تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے متاثرہ

متاثرہ سرمیرا تھانہ علاقہ کی رہائشی ہے۔ واقعہ کے بارے میں تھانہ صدر وویک راج نے بتایا کہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کرنے پر اسے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔