بہار کے پٹنہ میں تاجر گوپال کھیمکا کے قتل کیس میں پولیس کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ دراصل پٹنہ سٹی کے مال سلامی علاقے میں پولیس کے ساتھ تصادم میں مجرم وکاس عرف راجہ کومارا گیا ہے۔ راجہ نے کھیمکا کے قتل کے لیے ہتھیار فراہم کیے تھے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو دونوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوگیا۔اسی دوران پولیس نے راجہ کو گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس قتل کیس میں اومیش کمار نامی شوٹر کو سٹی سے گرفتار کیا گیا تھا، جو اس سنسنی خیز قتل میں ملوث اہم ملزموں میں سے ایک بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اب تک اس کیس میں کلیدی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
بتادیں کہ رات 02:45 پر، 29 سالہ راجہ مال سلامی پولیس اسٹیشن سے 2 کلومیٹر مغرب میں پیر دماریہ گھاٹ کے قریب پولیس کے ساتھ ایک تصادم میں مارا گیا۔ اس کے بعد، اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر، پٹنہ سٹی موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ کی۔ موقع سے 1 پستول، گولی اور خول برآمد ہوا ہے۔ راجہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔اس واقعے پر جے ڈی (یو) لیڈر راجیو رنجن نے کہاکہ ہمیں جو اطلاع ملی ہے، اس کے مطابق پولیس نے کھیمکا قتل کیس کے ایک ملزم کو مار ڈالا ہے، جس نے پولیس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ نتیش کمار جی ہر واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل اس قتل کیس میں امیش کمار نامی شوٹر کو شہر سے گرفتار کیا گیا تھا، جو اس سنسنی خیز قتل میں ملوث اہم ملزموں میں سے ایک بتایا جارہا ہے۔ اس کے بعد جب ایس آئی ٹی کی ٹیم نے قتل میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش شروع کی تو راجہ کے بارے میں خبریں آئیں اور انہیں انکاؤنٹر میں مار دیا گیا۔
آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کو گوپال کھیمکا کو شہر کے گاندھی میدان تھانہ علاقے میں واقع پناس ہوٹل کے قریب اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ اپنے اپارٹمنٹ میں کار سے نیچے اتر رہے تھے۔ واضح رہے کہ حملہ آور پہلے ہی گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ہی اسے گولی مار دی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پورے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پٹنہ پولیس نے جانچ تیز کر دی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے زمینی تنازعہ اور پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔غور طلب ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب کھیمکا خاندان کو نشانہ بنایا گیا تھا، بلکہ سال 2019 میں گوپال کھیمکا کے بڑے بیٹے گنجن کھیمکا کو بھی ویشالی ضلع میں مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ تب گوپال کھیمکا کو سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، لیکن گزشتہ سال ان کی سیکورٹی ہٹا دی گئی تھی۔ اب ایک بار پھر کھیمکا خاندان کو نشانہ بنائے جانے سے راجدھانی میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


