Bharat Express DD Free Dish

وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پرپٹنہ میں زبردست ہنگامہ، بی جے پی کارکنان نے کانگریس دفترپربولا حملہ، دونوں پارٹیوں کے کارکنان میں چلے لاٹھی ڈنڈے

پٹنہ میں بی جے پی اورکانگریس کارکنوں کے درمیان وزیراعظم مودی کے خلاف توہین آمیزتبصروں کے خلاف احتجاج میں پرتشدد جھڑپ ہوئی۔ پتھراؤسے کئی کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے اس کے دفترپرحملہ کیا۔ کانگریس نے بہارمیں غنڈہ گردی کا الزام لگایا ہے۔

پٹنہ میں بی جے پی کارکنان نے کانگریس کے دفتر پر حملہ بول دیا۔

بہارمیں عظیم اتحاد کی ووٹرادھیکار یاترا کے دوران وزیراعظم مودی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں پٹنہ میں بی جے پی اور کانگریس کارکنان آپس میں بھڑگئے۔ اس دوران کانگریس اوربی جے پی کارکنان میں جم کرجھڑپ ہوئی اورپتھراؤبھی کئے جانے کی بات سامنے آئی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی کارکن زخمی ہوگئے ہیں توکئی لوگوں کے سرپھوٹ گئے ہیں۔ حالات یہ بنے کہ پولیس کوہاتھ میں پستول لے کراس ہنگامے کوخاموش کرانا پڑا ہے۔

کانگریس کارکنان کی طرف سے اس پورے ہنگامے میں الزام لگایا گیا کہ بی جے پی کارکنان کانگریس دفتر کا تالا توڑکراندرآگئے۔ اس کے ساتھ وہ دفترپرپتھربازی کرنے لگے۔ اس پتھربازی کی وجہ سے کانگریس دفترمیں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

کانگریس کارکنان کے سرپھوٹ گئے

بی جے پی لیڈران کی طرف سے کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈران کی طرف سے پٹنہ کے صداقت آشرم تک نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس نکالا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اسی دوران پہلے تو بی جے پی کارکنان نے دفترکے باہر نعرے بازی کی۔ بعد میں اندرگھس کرپتھربازی بھی کردی۔ کانگریس کارکنان نے جب بی جے پی کارکنان کوایسا نہ کرنے کے لئے کہا تو وہ آپس میں ہی بھڑگئے۔ ایک دوسرے پرپہلے تو پتھروں سے حملہ کیا اور بعد میں لاٹھی ڈنڈے سے ایک دوسرے پرحملہ کرنے لگے۔ اس پورے جھڑپ میں کانگریس کارکنان کو چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کارکنان کے سربھی پھٹ گئے ہیں۔

بہارمیں غنڈہ راج پاگل: کانگریس

کانگریس کارکنان پرکی گئی پتھربازی پرکانگریس نے حکومت پرحملہ بولا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہارمیں غنڈہ راج اب پاگل ہوچکا ہے۔ آج صداقت آشرم واقع پردیش کانگریس ہیڈ کوارٹرپرکس طرح سے بی جے پی کےفسادیوں کے ذریعہ حملہ کیا گیا۔ کارکنان کے سرپرپھوڑدیئے گئے۔ پورے کیمپس میں پتھربازی، گالی گلوج اورتوڑپھوڑکی گئی۔ یہ بے حد شرمناک اورجمہوریت کوداغدارکرنے والا ہے۔

وزیراعظم مودی کوگالی دیئے جانے سے برپا ہے ہنگامہ

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کوکانگریس کے اسٹیج سے گالی دیئے جانے کے بعد آج (جمعہ کے روز) پٹنہ میں کرجی اسپتال سے صداقت آشرم تک بی جے پی نے مارچ نکالا تھا۔ اس یں بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ وزیرسنجے سراوگی اورنتن نوین بھی شامل تھے۔ دوسری طرف خبرہے کہ کچھ زخمیوں کوعلاج کے لئے کرجی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اس پورے معاملے میں کانگریس اوربی جے پی کے کارکنان نے ایک دوسرے پرپتھر چلانے اورمارپیٹ کرنےکا الزام لگایا ہے۔ موقع پرڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈرپہنچے، جس کے بعد صورتحال کوکنٹرول کیا گیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read