وزیراعظم مودی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کانگریس کے پروگرام میں وزیراعظم مودی کوگالی دینے کے معاملے میں دربھنگہ پولیس نے رفیق رضوی عرف راجا کو گرفتار کرلیا ہے۔ دربھنگہ کے اتربیل میں ریلی کے دوران اسٹیج سے وزیراعظم مودی کو نازیبا الفاظ کہے گئے تھے۔ یہ پروگرام یوتھ کانگریس سے وابستہ محمد نوشاد نے کروایا تھا۔ ہنگامہ ہونے کے بعد محمد نوشاد نے معافی مانگ لی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی باہری شخص نے اسٹیج سے وزیراعظم مودی کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔
بی جے پی نے درج کرائی تھی شکایت
وزیراعظم مودی کو گالی دینے کے حادثہ کے بعد بی جے پی کے ایک وفد نے دربھنگہ کے کوتوالی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی۔ سوشل میڈیا پروائرل ہوا ویڈیو مبینہ طورپردربھنگہ ضلع کا ہے، جہاں سے بدھ کی صبح یاترا شروع ہوئی تھی، جب راہل گاندھی، ان کی بہن اورکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے لیڈرتیجسوی یادو موٹرسائیکل پرمظفرپورکے لئے روانہ ہوئے تھے۔
جے پی نڈا نے راہل گاندھی اورتیجسوی یادو پرکی تنقید
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اورآرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو پرتنقید کی۔ جے پی نڈا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے راہل گاندھی اورتیجسوی یادو کو ’’دوبگڑیل راجکمار‘‘ کہا، جنہوں نے بہاراوراس کی تہذیب کو بدنام کیا ہے۔ بی جے پی صدرنے کہا کہ دونوں لیڈران کوملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیوکلپ سامنے آئی ہے، جس میں کچھ نامعلوم افراد کو یاترا کے دوران اسٹیج سے وزیراعظم مودی کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
بھیڑکا برتاؤ آرجے ڈی کی غنڈہ گردی جیسا: سمراٹ چودھری
اس معاملے پر نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کی بہاریونٹ کے سابق صدر سمراٹ چودھری نے کہا، ’’بھیڑ کا برتاؤ آرجے ڈی کی غنڈہ گردی جیسا تھا اورکانگریس اقتدارکی اندھی چاہت میں شرپسند برتاؤ کوبرداشت کرلیتی ہے۔‘‘ ویڈیو کلپ ایک چھوٹے سے اسٹیج کی ہے، جس پرکوئی اہم لیڈر موجود نہیں تھا، لیکن ایک شخص مائیک پرنازیبا الفاظ کہہ رہا تھا، جسے سنا جاسکتا تھا، لیکن دیکھا نہیں دیکھا جاسکتا تھا اور اس شخص کووہاں کھڑے لوگوں نے پھٹکار لگائی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

